نوابشاہ (کاروان ڈیسک) نواب شاہ کے باندھی ریلوے اسٹیشن کے قریب لاہور سے کراچی آنے والی قراقرم ایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی، خاتون سمیت تین افراد جاں بحق، بچوں اور خواتین سمیت 20 افراد زخمی ہوگئے۔

لاہور سے کراچی جانے والی قراقرم ایکسپریس کو نواب شاہ کے باندھی ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثہ پیش آیا۔ ٹرین کا انجن اور تین بوگیاں پٹڑی سے اتر کر الٹ گئیں جس سے ان بوگیوں میں سوار مسافر شدید زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر شہریوں کی بڑی تعداد اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا۔افسوسناک حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت بیس سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
حادثے کے بعد اپ اور ڈاؤن ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی۔ جیکب آباد جانے والی سکھر ایکسپریس کو دوڑ ریلوے اسٹیشن جبکہ لاہور سے کراچی جانے والی تیز گام بھریا روڈ اسٹیشن پر روک لیا گیا، جائے حادثہ پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ حادثہ کانٹے بدلتے ہوئے پیش آیا۔

For more detail visit link