Results 1 to 2 of 2

Thread: کراچی: گرفتارشہری ایف بی آئی ایجنٹ،امریکہ

  1. #1
    Join Date
    Apr 2014
    Location
    Pakistan
    Age
    29
    Posts
    68
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    134 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    0

    Default کراچی: گرفتارشہری ایف بی آئی ایجنٹ،امریکہ

    واشنگٹن (کاروان ڈیسک) کراچی ایئرپورٹ سے دو روز قبل اسلحہ رکھنے سے الزام میں گرفتار امریکی شہری ایف بی آئی کا ایجنٹ نکلا۔

    امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ دو روز قبل کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کیا جانے والا جوئیل یوگیون نامی امریکی شخص ایف بی آئی کا ایجنٹ ہے۔ اس کی تعیناتی امریکی ریاست میامی کے فیلڈ آفس سے کی گئی تھی۔ اسے پاکستانی پولیس کی تربیت کے لئے 3 ماہ کے لئے بھیجا گیا تھا۔ امریکی حکام نے مزید کہا ہے کہ دوران سفر جوئیل مسلح نہیں تھا بلکہ اس کے سامان سے گولیاں نکلیں ہیں۔

    دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے بھی کہا ہے کہ جوئیل کی رہائی کے لئے پاکستان میں تعینات سفارتی عملہ متعلقہ حکام سے رابطے میں ہے اور امید ہے کہ اس کی رہائی جلد ہی عمل میں آجائے گی۔

    واضح رہے کہ جوئیل یوگیون کو کراچی ائیرپورٹ سے اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب بیرون ملک روانگی کے وقت اس کے سامان سے 9ایم ایم پستول کی 15 گولیاں برآمد ہوئی تھیں۔ دوران تفتیش اس نے خود کو امریکی قونصل خانہ کا ملازم ظاہر کیا تھا، گزشتہ روز عدالت نے اسے 10مئی تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیا تھا۔

    Headlines news Pakistan

  2. #2
    Join Date
    Apr 2014
    Location
    Under Bed
    Age
    23
    Posts
    125
    Mentioned
    3 Post(s)
    Tagged
    426 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    4

    Default

    Pak is full of such US agents
    Signature, not required.

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •