نیروبی (کاروان ڈیسک) کینیا کی چار ریاستوں میں میں دیسی ساختہ زہریلی شراب پینے سے 60 افراد ہلاک جبکہ متعدد اندھے ہو گئے۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کینیا کے سرکاری حکام کا کہنا ہے ملک کی 4 ریاستوں ایمبو، کیامبو، مورانگا اور کیتوئی میں گھریلو ساختہ زہریلی شراب پینے سے 60 افراد ہلاک جب کہ متعدد افراد اندھے ہو گئے ہیں۔ زہریلی شراب پینے والے متعدد افراد کی حالت تشویشناک بھی ہو گئی ہے جنھیں مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تمام افراد نے ایک ہی جگہ سے فراہم کی گئی زہریلی شراب پی ہے۔
خیال ظاہر کیا گیا ہے کہ دیسی ساختہ یہ شراب صنعتی پیمانی پر تیار کی جانے والی شراب سے ملا کر بنائی گئی۔ کینیا میں دیسی ساختہ شراب عام ہے جہاں نصف سے زائد آبادی خطِ غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہی ہے اور بیشتر لوگ مارکیٹ سے شراب خریدنے کی سکت نہیں رکھتے۔

Source news Pakistan