Results 1 to 3 of 3

Thread: Mahe Rajab ke Juma ke Nafil Namaz aur Wazaif

  1. #1
    Join Date
    Feb 2011
    Location
    Is Duniya me
    Posts
    1,576
    Mentioned
    15 Post(s)
    Tagged
    1284 Thread(s)
    Thanked
    1
    Rep Power
    21474844

    exclaim Mahe Rajab ke Juma ke Nafil Namaz aur Wazaif

    Mahe Rajab ke Juma ke Nafil Namaz aur Wazaif



    ماہ رجب کی ہر شب جمعہ نماز عشاء دو رکعت نماز پڑھے پہلی رکعت میں بعد سورہ فاتحہ کے سورہ بقر کا آخری رکوع امن الرسول سے کافرین ط تک سات مرتبہ پڑھے۔ پھر دو رکعت میں بعد سورہ فاتحہ کے سورہ حشر کی آخری آیات ھواللہ الذی تا الحکیم ط سات مرتبہ پڑھے۔ بعد سلام کے بارگاہ الٰہی میں جو بھی حاجت ہو طلب کرے انشاءاللہ تعالٰی جو دعا مانگے قبول ہوگی۔
    ہر مراد کے لئے یہ نماز بہت افضل ہے۔



    لیلۃ الرغائب کی فضیلت : شیخ عبد الحق محدث دہلوی علیہ الرحمہ نے جامع الاصول کے حوالہ سے یہ حدیث نقل کی ہے " حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ و الہ و صحبہ وسلم نے "لیلۃ الرغائب" کا تذکرہ فرمایا وہ رجب کے پہلے جمعہ کی رات ہے (یعنی جمعرات کا دن گزرنے کے بعد)


    اس رات میں مغرب کے بعد بارہ رکعات نفل چھ سلام سے ادا کی جاتی ہے ہر رکعت میں سورئہ فاتحہ کے بعد سورئہ القدر تین دفعہ اور سورئہ اخلاص بارہ بارہ دفعہ پڑھے۔ نماز سے فارغ ہونے کے بعد یہ درود شریف ستر (٧٠) مرتبہ پڑھے۔


    ٭ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِ نِ النَّبِیِّ الْاُ مِّیِّ وَعَلٰی اٰلِہ وَاَصْحَابِہ وَسَلِّمْ
    (ترجمہ:۔ اے اللہ! رحمت فرما حضرت محمد بنی امی پر اور ان کی آل و اصحاب پر اور بھی اور سلامتی کا نزول فرما)


    ٭ پھر سجدہ میں جا کر ستر (٧٠) مرتبہ یہ پڑھے

    سُبُّوْحٌ قُدُّوْسٌ رَبُّنَا وَ رَبُّ الْمَلٰئِکَۃِ وَالرُّوْحِ

    (یعنی پاک و مقدس ہے ہمارا رب اور فرشتوں اور حضرت جبرئیل کا رب)


    ٭پھر سجدے سے سر اٹھا کر ستر بار یہ پڑھے:۔

    رَبِّ اغْفِرْ وَ ارْحَمْ وَ تَجَاوَزْ عَمَّا تَعْلَمُ فَاِنَّکَ اَنْتَ الْاَعَزُّ الْاَکْرَمْ

    (یعنی اے اللہ! بخش دے اور رحم فرما اور تجاوز فرما اس بات سے جسے تو جانتا ہے بے شک تو بلند و برتر اور عظیم ہے)


    ٭ پھر دوسرا سجدہ کرے اور سجدے میں ستر مرتبہ یہ دعا پڑھے:۔

    سُبُّوْحٌ قُدُّوْسٌ رَبُّنَا وَ رَبُّ الْمَلٰئِکَۃِ وَالرُّوْحِ

    (یعنی پاک و مقدس ہے ہمارا رب اور فرشتوں اور حضرت جبرئیل کا رب)


    پھر سجدے میں جو دعا مانگے گا انشائ اﷲ تعالیٰ وہ قبول ہوگی۔ (ما ثبت من السنۃ ، ص ١٨١)






    ماہ رجب کے پہلے جمعہ کو ظہر اور عصر کے درمیان چار رکعت نماز ایک سلام سے پڑھے۔ ہر رکعت میں بعد سورہ فاتحہ کے آیۃ الکرسی سات بار سورہ اخلاص پانچ مرتبہ پڑھے۔ بعد سلام کے پچیس مرتبہ یہ پڑھے۔

    لاَ حَولَ وَلاَ قُوَّۃَ اِلاَ بِاللہِ الکَبِیرِ المُتَعَالِ ط


    پھر ایک سو مرتبہ یہ استغفار پڑھے :۔

    اَستَغفِرُاللہَ الَّذِی لاَاِلٰہ اِلاَّ ھُوَ الحَیُّ القَیّوُمُ غَفَّارُ الذُ نُوبِ وَسَتَّارُ العُیُوبِ وَاَتُوبُ اَلَیہِ ۔


    بعد ازاں ایک سو مرتبہ دورد شریف پڑھ کر جو بھی دعا کرے خواہ دنیاوی یا دینی انشاءاللہ تعالٰی درگار الٰہی میں ضرور قبول ہوگی۔



    پندرھویں شب کو بعد نماز عشاء دس رکعت نماز پانچ سلام سے پڑھے۔ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ اخلاص تین تین دفعہ پڑھے۔ بعد نماز کے یہ دعاء پڑھے :۔


    لاَاِلٰہَ اِلاَّ اللہُ وَحدَہ لاَ شَریِکَ لَہ لَہُ المُلکِ وَلَہُ الحَمدُ یُحیٰی وَیُمِیتُ وَھُوَ حَق لاَ یَمُوتُ بِیَدہ الخَیرُ وَھُوَ عَلٰی کل شَیءٍ قَدیِرٌ۔


    اس نماز کے پڑھنے والے کے گناہ ایسے جھڑیں گے جیسے درخت کے سوکھے پتے جھڑ جاتے ہیں۔



    ماہ رجب کے کسی جمعہ کی شب کو بعد نماز عشاء دو رکعت نماز پڑھے۔ ہر دو رکعت میں بعد سورہ فاتحہ کے آیۃ الکرسی گیارہ مرتبہ سورہ زلزال گیارہ مرتبہ ۔ سورہ تکاثر گیارہ مرتبہ پڑھے بعد سلام کے درگاہ الٰہی میں اپنے گناہوں کی مغفرت طلب کرے۔
    انشاءاللہ تعالٰی اس نماز پڑھنے والے کے تمام گناہ معاف فرما کر اللہ پاک اس کی بخشش فرمائے گا۔
    Last edited by shaikh_samee; 23-04-2015 at 10:02 AM.

  2. #2
    Join Date
    Feb 2011
    Location
    Is Duniya me
    Posts
    1,576
    Mentioned
    15 Post(s)
    Tagged
    1284 Thread(s)
    Thanked
    1
    Rep Power
    21474844

    Default

    حضرت سلطان المشائخ سے منقول ہے کہ جو شخص لیلۃ الرغائب کی نماز ادا کرے اس سال اسے موت نہ آئے گی۔ (لطائف اشرفی جلد دوم ص ٣٤٣)


    حافظ عراقی علیہ الرحمہ اپنی تالیف" امالی" میں بحوالہ حافظ ابو الفضل محمد بن ناصر سلامی علیہ الرحمہ سے ناقل ہیں " حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً یہ حدیث مروی ہے کہ "جس نے رجب کی پہلی رات بعد مغرب بیس رکعات پڑھیں تو وہ " پل صراط" سے بجلی کی مانند بغیر حساب و عذاب کے گزر جائے گا"۔ (ما ثبت من السنۃ ص ١٨٣)


    محبوب یزدانی حضرت مخدوم سید اشرف جہانگیر سمنانی قدس السرہ النورانی لکھتے ہیں :" ماہ رجب کی پہلی شب میں نماز مغرب کے بعد بیس رکعت نماز ادا کریں، اس کے ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ اخلاص پڑھیں۔ بیس رکعات مکمل ہونے کے بعد یہ کلمہ شریف پڑھیں، "لاَ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہ، لَاشَرِیْکَ لَہ، مُحَمَّدٌ الرَّسُوْلُ اللّٰہِ اس کی بہت فضیلت ہے۔ (لطائف اشرفی جلد دوم ،ص ٣٤٢)

  3. #3
    Join Date
    Dec 2014
    Location
    soudi arab makkah
    Age
    30
    Posts
    599
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    92 Thread(s)
    Thanked
    14
    Rep Power
    214753

    Default

    good ji nice information

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •