Results 1 to 2 of 2

Thread: ملک کو دھاندلی سے خطرہ ہے: عمران خان

  1. #1
    Join Date
    Apr 2014
    Location
    Pakistan
    Age
    29
    Posts
    68
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    134 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    0

    Default ملک کو دھاندلی سے خطرہ ہے: عمران خان

    اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کو اصل خطرہ احتجاج سے نہیں انتخابی دھاندلی سے ہے۔ ووٹر کو الیکشن پر اعتماد نہ رہا تو پھر ملک میں جمہوریت بھی باقی نہیں رہے گی۔ شفاف الیکشن ہوں تو جمہوریت بھی خطرات سے دوچار نہیں ہوتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کہا جارہا ہے کہ احتجاج سے ملک میں جمہوریت ڈی ریل ہوجائے گی لیکن جمہوریت کو اصل خطرہ دھاندلی سے ہے کیونکہ جب ووٹر کو الیکشن پر اعتماد نہ رہے تو جمہوریت بھی باقی نہیں رہتی۔ صاف اور شفاف الیکشن جمہوریت کی بقاء ہیں۔ امید ہے کہ ہمیں سپریم کورٹ سے انصاف ملے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہماری چار درخواستیں سپریم کورٹ میں زیر التواء ہیں۔ صورتحال یہ ہے کہ ہمارے ایک امیدوار کو انصاف کے حصول کیلئے 57 لاکھ روپے خرچ کرنا پڑے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر 11 مئی کو ہمارے احتجاج کو روکا گیا تو وہ ردعمل سامنے آئے گا جسے روکنا کسی کے بس کی بات نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پہلی کوشش یہی ہے کہ قانون کے مطابق انصاف حاصل کریں۔ اگر ایسا نہ ہوا تو پھر پرامن احتجاج کریں گے۔

    For more details visit this link imran khan media talk

  2. #2
    Join Date
    Sep 2013
    Location
    Desert
    Posts
    1,138
    Mentioned
    42 Post(s)
    Tagged
    1957 Thread(s)
    Thanked
    3
    Rep Power
    6

    Default

    یا اللہ اس کے رونے ہی نہیں جا رہے ہیں ۔سانپ نکل گیا اور یہ بیٹھا لکیر ہی پیٹ رہا ہے ۔۔۔۔۔۔
    انکل چھری تلے دم لیں اور اپنی باری کا انتظار کر یں ۔۔ جیسی تیسی جمہوریت کہ چلنے دیں تا کہ لوگوں میں کچھ سیاسی شعور آ سکے ۔ ورنہ پھر دس سال ایک اور فوجی اور کٹھ پتلی گورنمنٹ ۔۔۔

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •