Results 1 to 2 of 2

Thread: وقار قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

  1. #1
    Join Date
    Apr 2014
    Location
    Pakistan
    Age
    29
    Posts
    68
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    134 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    0

    Default وقار قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

    لاہور(کاروان ڈیسک) پاکستان کے سابق فاسٹ بولر اور کپتان وقار یونس کو ایک بار پھر قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق وقار یونس کو آئندہ 2 سال کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا ییڈ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی 3 رکنی ٹیم نے کیا جس میں معین خان، انتخاب عالم اور ہارون الرشید شامل تھے۔

    وقار یونس کا اس موقع پر کہنا تھا کہ انہیں خوشی ہے کہ پی سی بی نے ان کا انتخاب قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر کیا اورمیرا اولین مقصد ورلڈ کپ کے لئے ٹیم کو تشکیل دینا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ نے میرے اوپر جو بھاری ذمہ داری عائد کی ہے اس پر میں قوم کو مایوس نہیں کروں گا۔ کوشش کروں گا کہ اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں۔

    واضح رہے کہ وقار یونس اس سے قبل بھی قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے مئی 2011 میں ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفی دے دیا تھا۔ وقار یونس 87 ٹیسٹ اور 262 ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں


    For more details visit this link

  2. #2
    Join Date
    Jul 2013
    Location
    UAE
    Posts
    441
    Mentioned
    3 Post(s)
    Tagged
    297 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    431650

    Default

    Shahid Afridi k liye khatray ki ganti.................

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •