میرانشاہ (آن لائن) شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں دہشتگردوں کی جانب سے سڑک کنارے نصب کیا گیا دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے 9 سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات کی علی الصبح دہشت گردوں کی جانب سے میرانشاہ میں واقع غلام خان روڈ پر دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا جس کے پھٹنے سے 9 سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ متعدد شدید زخمی ہوگئے۔


واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کردی اور حملہ آوروں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا ۔ جبکہ گن شپ ہیلی کاپٹرز کی مدد سے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر شیلنگ بھی کی گئی ہے۔

Source news