اسلام آباد (کاروان ڈیسک) جیو نیوز کے خلاف آئی ایس آئی کی شکایت پر پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے اجلاس کے دوران 2 ممبران اسرار عباسی اور میاں شمس نے دیگر ارکان کے رویے کے خلاف اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا جبکہ اسرار عباسی نے پیمرا کی 3 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی سربراہی سے بھی استعفیٰ دے دیاہے۔
اجلاس کے بائیکاٹ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسرار عباسی نے کہا کہ 6 مئی کو سماعت کے دوران فریقین کے دلائل سنے گئے۔ جن پر آج کے ایجنڈے میں بحث کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں جیو نیوز چینل کے لائسنس کی منسوخی، معطلی یا جرمانے کے آپشنز پر غور کیا جانا تھا لیکن اجلاس میں اصل مدعا پر بات کرنے کے بجائے دیگر پہلوﺅں کو چھیڑ دیا گیا۔ ممبران خود کوئی بھی فیصلہ نہیں کرنا چاہتے اور حکومتی دباﺅ پر معاملے کو ”کونسل آف کمپلین“ میں بھیجنا چاہتے ہیں لیکن ہم اتھارٹی کے کسی بھی متنازع فیصلے کا حصہ نہیں بننا چاہتے، اس لئے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔


اسرار عباسی نے مزید کہا کہ آئی ایس آئی پہلی بار انصاف کےلئے درخواست لے کر آئی ہے اور اسکی درخواست کو سنا ہی نہیں جا رہا۔ ایک سوال کے جواب میں اسرار عباسی نے کہا کہ مجھے ایک لمحے کےلئے بھی محسوس نہیں ہوا کہ میں انصاف نہیں کر سکتا

For more detail visit this link