Results 1 to 2 of 2

Thread: 200ارب ڈالرسوئس بینکوں سےواپس لائینگے

  1. #1
    Join Date
    Apr 2014
    Location
    Pakistan
    Age
    29
    Posts
    68
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    134 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    0

    Default 200ارب ڈالرسوئس بینکوں سےواپس لائینگے

    اسلام آباد ( کاروان ڈیسک) حکومت کی طرف سے کو قومی اسمبلی کو آگاہ کیا گیا ہے کہ حکومت بیرون ملک سوئس بینکوں میں پاکستانیوں کا پڑا 200ارب ڈالر واپس لانے کےلئے قانون سازی اور سوئس حکومت سے معاہدہ کرے گی۔ اس حوالے سے سوئس حکام سے ٹیکس معاہدہ پر مذاکرات 26سے 28اگست کو ہونگے۔ معاہدہ ہونے کے بعد ہمیں ٹیکس سے چھپا کر سوئس بینکوں میں رکھنے والوں کے نام اور ان کے اکاﺅنٹس مل جائیں گے۔

    پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا افضل خان نے عارف علوی کے ایک سوال کے جواب میں ایوان کو بتایا کہ سوئٹزرلینڈ کے بینکوں میں پاکستانیوں کے2سو ارب ڈالر موجود ہیں۔ ان کے نام اور اکاﺅنٹ نمبر لینے کےلئے سوئٹزرلینڈ اور پاکستان کی حکومتوں کے درمیان ٹیکس معاہدے میں ترامیم کےلئے اگست میں پاکستانی وفد دورہ کرے گا۔ وفاقی حکومت نئے سوئس قوانین جو غیر قانونی اثاثوں کو واپس لانے کا ایکٹ 2010ءکی مدد لینے کے بارے میں سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔ یہ قانون اب سوئس حکومت کو یہ اجازت دیتا ہے کہ وہ سوئس بینکنگ انڈسٹری میں جمع کردہ ناجائز طور پر حاصل کردہ رقم کے بارے میں خفیہ معلومات میں تبادلہ کر سکتا ہے۔26اور 28اگست کے دوران پاکستان کا وفد سوئٹزرلینڈ جائےگا جس میں ٹیکس معاہدے میں ترامیم پر بات چیت ہو گی۔ اس سے بہتر نتیجہ کی توقع ہے۔

    For more detail visit this link

  2. #2
    Join Date
    Sep 2013
    Location
    Desert
    Posts
    1,138
    Mentioned
    42 Post(s)
    Tagged
    1957 Thread(s)
    Thanked
    3
    Rep Power
    6

    Default

    لائیں گے
    کریں گے
    آئے گا
    انکل کچھ کر کے دکھائیں اور ایویں میں گولیاں مت کروائیں ۔۔ آنے سے پہلے 6 مہینے کے وعدے اور آنے کے بعد دس سال ۔۔۔واہ رے انکل واہ

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •