Results 1 to 5 of 5

Thread: 15 Rajab - Youm-e- Imam Jafar Sadiq رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

  1. #1
    Join Date
    Feb 2011
    Location
    Is Duniya me
    Posts
    1,576
    Mentioned
    15 Post(s)
    Tagged
    1284 Thread(s)
    Thanked
    1
    Rep Power
    21474844

    exclaim 15 Rajab - Youm-e- Imam Jafar Sadiq رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

    15 Rajab - Youm-e- Imam Jafar Sadiq رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

    پندرہ رجب المرجب - یوم حضرت سیدنا :امام جعفر صادق رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ


    ولادتِ باسعادت: ولادت باسعادت ۱۷ ربیع الاوّل ۸۳ھ میں مدینہ منورہ میں ہوئی۔

    کنیت:ابو عبد اللہ اور ابو اسماعیل القاب:صادق،فاضل اور طاہر ہے۔


    شجرہ نسب:آپ کا شجرہ نسب یوں ہے:امام جعفر صادق بن محمد باقر بن امام زین العابدین بن سید الشہداء امام حسین بن حضرت علی مرتضیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہم۔


    خاندانی تعلق:آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرتِ سیِّدُناامام محمد باقر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بڑے صاحبزادے ہیں ،آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی والدہ حضرتِ سیِّدَتُنا امّ فردہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا امیرالمؤمنین حضرتِ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی پوتی تھیں۔


    تعلیم وتربیت:آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ تبعِ تابعین، اہلِ بیت سادات کرام، جلیل القدر ائمۂ طریقت میں سے ہیں، آپ کی تعلیم وتربیت اپنے جدِ امجد امام زین العابدین اوروالدِ ماجد امام باقر رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہما کے زیرِ سایہ ہوئی،آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ شجرِ نبوت کا ثمرِ شیریں ہیں، فقہائے مدینہ میں آپ کا شمار ہے،آپ اشارات میں کامل،علوم میں عدیم النظیرہیں،آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی فضیلت سب پر ثابت وعیاں ہے۔


    علمی مہارت:آپ لطائفِ تفسیر اور اسرارِ تنزیل میں بے نظیر تھے، حافظِ حدیث اور ماہرِ فقہ تھے، الغرض آپ تمام علوم وارشارات میں کامل اور مشائخ کے پیشرو اور مقتدائے مطلق تھے، آپ اخلاقِ حسنہ اور تفسیر قرآن بلکہ جملہ علوم میں عدیم النظیر تھے۔


    دینی خدمات:آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مقتدائے امت ہیں،شش جہاتِ عالم میں آپ کی خدمات کا چرچا ہے، شرق تا غرب آپ کے کمالات مشہور ہیں، تاحیات خلقِ خدا کو مستفیض فرمایا،آپ کے کلمات وطیبات پند وموعظت کا دفتر ہیں،ایک مرتبہ حضرتِ سفیان ثوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے عرض کیا مجھے کچھ نصیحت فرمائیے! فرمایا: اے سفیان !فاجر سے صحبت مت رکھ! تجھ پر فجور غالب آئے گا،جو شخص ہر آدمی سے صحبت رکھتا ہے وہ سلامت نہیں رہتا۔


    تلامذہ:امام الفقہ امام اعظم، امام مالک،سفیان ثوری،سفیان بن عیینہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہم۔


    تاریخ وفات ومدفن:آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے ۱۵ رجب المرجب ۱۴۹ھ
    کووصال فرمایا، مزارمبارک جنت البقیع میں زیارت گاہِ خلائق ہے۔

  2. #2
    Join Date
    Sep 2010
    Location
    Mystic falls
    Age
    29
    Posts
    52,044
    Mentioned
    326 Post(s)
    Tagged
    10829 Thread(s)
    Thanked
    5
    Rep Power
    21474896

    Default

    jazak ALLAH khair

  3. #3
    Join Date
    Mar 2010
    Location
    ممہ کہ دل میں
    Posts
    40,298
    Mentioned
    32 Post(s)
    Tagged
    4710 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474884

    Default

    jazak ALLAH khair ...

  4. #4
    Join Date
    Apr 2010
    Location
    k, s, a
    Posts
    14,631
    Mentioned
    215 Post(s)
    Tagged
    10286 Thread(s)
    Thanked
    84
    Rep Power
    1503265

    Default


  5. #5
    Join Date
    Dec 2009
    Location
    SAb Kya Dil Mein
    Posts
    11,928
    Mentioned
    79 Post(s)
    Tagged
    2306 Thread(s)
    Thanked
    24
    Rep Power
    21474855

    Default

    Jazak ALLAH Khair

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •