Results 1 to 3 of 3

Thread: (حیات الصحابہ ۔ جلد 3 صفحہ 52 )

  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default (حیات الصحابہ ۔ جلد 3 صفحہ 52 )


    حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی وفات کا وقت جب قریب آیا تو اپنے بیٹے سے فرمایا:
    بیٹے ! جب مجھے موت آنے لگے تو میرے جسم کو دائیں پہلو کی طرف موڑ دینا اور اپنے دونوں گھٹنے میری کمر کے ساتھ لگا دینا اور دایاں ہاتھ میری پیشانی پر اور بایاں ہاتھ میری ٹھوڑی پر رکھ دینا
    اور جب میری روح نکل جائے تو میری آنکھیں بند کردینا اور مجھے درمیانی قسم کا کفن پہنانا کیونکہ اگر مجھے اللہ کے ہاں سے خیر ملی تو پھر اللہ تعالی مجھے اس سے بہتر کفن دیں گے اور اگر میرے ساتھ کچھ اور ہوا تو اللہ اس کفن کو مجھ سے جلدی چھین لیں گے،
    اور میری قبر درمیانی قسم کی بنانا کیونکہ اگر مجھے اللہ کے ہاں سے خیر ملی تو تو پھر قبر کو تا حد نگاہ کشادہ کردیا جائے گا اور معاملہ اس کے خلاف ہوا تو میری قبر اتنی تنگ کردی جائے گی کہ میری پسلیاں ایک دوسری میں گھس جائیں گی ۔
    میرے جنازے میں کوئی عورت نہ جائے اور جو خوبی مجھ میں نہیں ہے اسے مت بیان کرنا کیونکہ اللہ تعالی مجھے تم لوگوں سے زیادہ جانتے ہیں، اور جب تم میرے جنازے کو لے کر چلو تو تیز چلنا ، کیونکہ اگر مجھے اللہ کے ہاں سے خیر ملنے والی ہے تو تم مجھے اس خیر کی طرف لے جارہے ہو اس لیے جلدی کرو، اور اگر معاملہ اس کے خلاف ہے تو تم ایک شر کو اٹھا کر لے جارہے ہو اس لیے اسے اپنی گردن سے جلد اتار دو۔


    (حیات الصحابہ ۔ جلد 3 صفحہ 52 )

  2. #2
    Join Date
    Apr 2010
    Location
    k, s, a
    Posts
    14,631
    Mentioned
    215 Post(s)
    Tagged
    10286 Thread(s)
    Thanked
    84
    Rep Power
    1503265

    Default



    nyc sharing

  3. #3
    Join Date
    Sep 2013
    Location
    Karachi, Pakistan
    Posts
    7,419
    Mentioned
    507 Post(s)
    Tagged
    5438 Thread(s)
    Thanked
    359
    Rep Power
    874041

    Default

    Jazak ALLAH Khair

    Itnay Azeem-us-shaan Sahabi-e-Rasool SAW, jinn ko Duniya main hi Jannat ki bashaarat dee gayii..... unn ki soch aisii hay tou humara kia haal hona chayeh!!!!!

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •