Results 1 to 4 of 4

Thread: 27 Rajab- Youm-E-Hazrat Junaid Bagdadi Rehmatullah Alaih

  1. #1
    Join Date
    Feb 2011
    Location
    Is Duniya me
    Posts
    1,576
    Mentioned
    15 Post(s)
    Tagged
    1284 Thread(s)
    Thanked
    1
    Rep Power
    21474844

    exclaim 27 Rajab- Youm-E-Hazrat Junaid Bagdadi Rehmatullah Alaih

    حالاتِ زندگی حضرت سیِّدُنا جنید بغدادی ​رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

    ولادتِ باسعادت:ولادت باسعا دت بغداد میں ہوئی۔
    کنیت:ابو القاسم
    القاب:قواریری، زجاج، خراز


    شجرہ نسب:سیّد الطائفہ حضرت سیِّدُنا جنید بغدادی علیہ رحمۃ اللہ الہادی حضرتِ سیِّدُنا سری سقطی علیہ رحمۃ العلی کے بھانجے ہیں۔
    تعلیم وتربیت:آپ نے بغداد میں ابتدائی تعلیم وتربیت حاصل کی، آپ نے بڑے بڑے آئمہ واولیاء کرام رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہم کی صحبت پائی، آپ سلطان المحققین، طاؤس العلماء، مرجع مشائخ اور شیخ الشیوخ تھے، آپ کے پیر ومرشد فرماتے ہیں کہ آپ نے کم وبیش دو سو کاملین کی خدمت کی ہے جن میں آٹھ کا درجہ تو انتہائی بلند ہے۔


    اساتذہ:شیخ المشائخ حضرت سیِّدُنا حارث محاسبی اورحضرت سیِّدُنا خواجہ محمد قصاب رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہماکا نام نمایاں ہے۔
    سلسلۂ بیعت:حضرت سیدنا جنید بغدادی رضی اﷲ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں:میرے پیر حضرت سری سقطی رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے مجھے دعا دی اﷲ تمہیں حدیث دان بنا کر پھر صوفی بنائے اور حدیث داں ہونے سے پہلے تمہیں صوفی نہ کرے۔حجۃ الاسلام امام غزالی رحمۃ اﷲ علیہ حضرت سری سقطی رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کی اس دعا کی شرح میں فرماتے ہیں :حضرت سری سقطی نے اس طرف اشارہ فرمایا جس نے پہلے حدیث وعلم حاصل کرکے تصوف میں قدم رکھا وہ فلاح کو پہنچا اور جس نے علم حاصل کرنے سے پہلے صوفی بننا چاہا اس نے اپنے آپ کو ہلاکت میں ڈالا والعیاذ باﷲ تعالیٰ۔
    ہم زمانہ بزرگ:حضرت ابو سعید فراز، حضرت ذون النون مصری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہما۔

    حضرت جنید رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ شروع میں آئینہ کی تجارت کرتے تھے اور اس وقت آپ کا معمول تھا کہ بلاناغہ اپنی دوکان پر تشریف لے جاتے اور پردہ گرا کر چار سو رکعت نماز نفل ادا فرماتے۔ ایک مدت تک آپ نے اس عمل کو جاری رکھا۔پھر آپ نے اپنی دکان کو چھوڑ دیا اور اپنے شیخ طریقت حضرت سری سقطی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی بارگاہ میں حاضر ہوئے اور ان کے مکان کی ایک کوٹھری میں خلوت گزیں ہو کر اپنے دل کی پاسبانی شروع کر دی اور حالت مراقبہ میں آپ اپنے نیچے سے مصلیٰ کو بھی نکال ڈالتے تاکہ آپ کے دل پر سوائے اللہ و اس کے رسول جل جلالہ و صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کے خیال کے کوئی دوسرا خیال نہ آئے ۔ اس طرح آپ نے 40 سال کاطویل عرصہ گزارا۔ تیس سال تک آپ کا معمول تھا کہ عشاء کی نماز کے بعد کھڑے ہو کر صبح تک اللہ اللہ کہا کرتے اور اسی وضو سے صبح کی نماز ادا کرتے۔ آپ خود ہی ارشاد فرماتے ہیں کہ بیس برس تک تکبیر اولیٰ مجھ سے فوت نہیں ہوئی اور نماز میں اگر دنیا کا خیال آجاتا تو میں اس نماز کو دوبارہ ادا کرتا اور اگر بہشت اور آخرت کا خیال آتا تو میں سجدہ سہو ادا کرتا۔


    دینی خدمات:آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نےتاحیات خلقِ خدا کی رشد وہدایات میں مصروف، تصنیف وتالیف میں مشغول رہے،آپ کی مجلسِ وعظ میں ہزارہا ہزارلوگ آتے،نورِ ہدایت پاتے،آپ نے علومِ طریقت کو مدون،تصوف کو یکجا اور علمِ اشارات کو شائع کیا، حقائق ومعارف میں آپ کا کلام بلند اوررُموز لطیف ہیں،آپ کی رکھی گئی تصوف کی بنیاد پر سلسلہ ہائے تصوف کی عمارتیں قائم ہیں۔


    خلفاء:حضرت سیِّدُنا جعفر بن محمد خواص علیہ رحمۃ اللہ الغفار آپ کے مرید وخلیفہ ہیں۔


    تاریخ وفات ومدفن:آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے۲۷ رجب المرجب ۳۰۲ھ کووصال فرمایا، مزارمبارک بغدادمیں مرجعِ خلائق ہے۔


    بعد وصال:حضرت سیِّدُناامام جنید بغدادی علیہ رحمۃ الہادی کو بعد ِوصال کسی نے خواب میں دیکھا تو پوچھا ، اے ابو القاسِم!(بعد ِوفات آپ کے ساتھ کیا معاملہ ہوا ؟)کچھ ارشاد فرمائیے۔ فرمایا:علمی اَبحاث اور علمی نِکات کی باریکیاں کام نہ آئیں مگر رات کی تنہائی میں ادا کی جانے والی نماز (تہجّد) نے خوب فائدہ پہنچایا۔


    حضرت جنید بغدادی رحمۃ اللہ علیہ سے ایک نصیحت منقول ہے کہ ۔۔
    اے بندے ! اگر کوئی تجھ سے پوچھے کہ کیا تجھے اللہ سے محبت ہے ۔ تو خاموش رہ۔
    کیوں ۔ کہ اگر تو نے ہاں کہہ دیا تو منافق ہوگا کیونکہ اللہ کی محبت کا حق ادا نہیں کرسکتا
    اور اگر تو نے "نہ" کہہ دی تو کافر ہوجائے گا کیونکہ اللہ کی محبت کے بغیر ایمان نہیں ہوتا۔



  2. #2
    Join Date
    Sep 2013
    Location
    Karachi, Pakistan
    Posts
    7,416
    Mentioned
    504 Post(s)
    Tagged
    5438 Thread(s)
    Thanked
    359
    Rep Power
    874041

    Default

    Assalaam-O-alaikum

    Jazak ALLAH Khair. Humain buzugaan-e-deen kay baaray main jaanna chayeh aur unki islaami khidmaat ko sarhaana chayeh.

    Agar ho sakay tou HAzrat Sarii Suqtii Kay baaray main bhi kuch maloomaat share karain.

    Iss lay ilaawa Hazarat Junaid Baghdadi RH ki likhii hoyee kisi kitaab ka bayan bhi zaroor karain?

    Shukriya.

    FI amaan ALLAH

  3. #3
    Join Date
    Sep 2010
    Location
    Mystic falls
    Age
    29
    Posts
    52,044
    Mentioned
    326 Post(s)
    Tagged
    10829 Thread(s)
    Thanked
    5
    Rep Power
    21474896

    Default

    Subhan ALLAH

  4. #4
    Join Date
    Mar 2010
    Location
    ممہ کہ دل میں
    Posts
    40,298
    Mentioned
    32 Post(s)
    Tagged
    4710 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474884

    Default

    Jazak ALLAH Khair ...

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •