Results 1 to 2 of 2

Thread: انتہا پسند اور پاکستان ميں ان کی جاری تشددآميز کاروائياں

  1. #1
    Join Date
    Feb 2012
    Location
    USA
    Posts
    39
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    2 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    0

    Default انتہا پسند اور پاکستان ميں ان کی جاری تشددآميز کاروائياں


    انتہا پسند اور پاکستان ميں ان کی جاری تشد
    دآميز کاروائياں

    ہماری دلی تعزیت اور نيک دعائيں ان بہادر سيکورٹی اھلکاروں کے سوگوار خاندانوں اور دوستوں کے ساتھ ہیں جو آج صبح راولپنڈی میں فوجی گاڑی پر ہونے والے دہشتگردحملے ميں جان بحق ہوئے۔ ہم پاکستان کی سیکورٹی فورسز پر ہونے والے اس دہشتگرد حملے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ یہ يقينا" پریشان کن بات ہے کہ پاکستانی سيکورٹی اھلکار فرض کی راہ ميں ان دہشتگردوں کے سفاکانہ حملوں ميں جانوں کا نذرانہ پيش کررہے ہیں۔ اس طرح کی ظالمانہ کاروائیوں سے ان دہشتگردوں کا حقيقی چہرہ، پراگندہ ذہنیت، سياسی عزائم اور دہشتگردی سے پاکستان کو لاحق سنگین خطرہ واضح ہوجاتا ہے ۔ بلاشبہ يہ انتہاپسند عناصر فساد، قتل و غارت اور دھمکیوں کے ذریعے پاکستان ميں اپنے سیاسی عزائم کے حصول کيلۓ پر عزم ہيں۔

    Attack on Army - انتہا پسند اور پاکستان ميں ان کی جاری تشددآميز کاروائياں

    ہم ان دہشتگردوں کيخلاف پاکستان اور اسکی بہادر افواج کیطرف سے دی گئی قربانیوں کا دل سے احترام کرتے ہيں۔ يہ انتہاپسند اپنے شيطانی سياسی عزائم کے حصول کيلۓ بلادريغ معصوم عوام کا قتل عام کررہے ہيں۔ ہم انسانيت سے عاری ان انتہاپسندوں کےخلاف جاری جدوجہد ميں پاکستانی قوم اور سيکورٹی اھلکاروں کے عزم کی قدر کرتے ہيں۔

    ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہيں کہ امريکہ پاکستانی حکومت اور سيکورٹی فورسزز کے ساتھ ان غیر انسانی درندوں کے
    خلاف جاری جنگ ميں شانہ بشانہ کھڑا ہے تاکہ ان عناصر کو شکست دے کر ملک سے دہشتگری کا قلع قمع کرسکيں۔

    ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    www.state.gov
    https://twitter.com/#!/USDOSDOT_Urdu
    http://www.facebook.com/USDOTUrdu


  2. #2
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Islamabad, UK
    Posts
    88,506
    Mentioned
    1028 Post(s)
    Tagged
    9706 Thread(s)
    Thanked
    603
    Rep Power
    21474934

    Default

    pehle apne drone tu khatam karo

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •