کراچی ایئر پورٹ پر تحریک طالبان پاکستان کا حملہ


ہم اتوار کے روز کراچی ايئرپورٹ پر ہونے والے دہشتگرد حملے کے تمام متاثرين کے خاندان والوں کو گہری دلی تعزيت پيش کرتے ہيں جس ميں تقريبا" چودہ معصوم جانيں ضائع‏ ہوئيں۔ یہ نہايت دکھ کی بات ہے کہ يہ انتہا پسند درندے پاکستان میں زندگی کے تمام شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو جان بوجھ کر نشانہ بناتے ہيں۔ مقامی کمیونٹی کارکن، اقليتوں اور سيکورٹی اھلکاروں سے ليکر کوئی بھی انکی دہشتگردی، تشدد ،قتل وغارت، اور جاری درندگی سے محفوظ نہيں ہيں۔


airport attack - Karachi airport par tehreek taliban Pakistan ka hamla

اتوار کے روز کراچی ايئرپورٹ پر ہونے والا يہ خوفناک دہشتگرد حملہ ان انتہا پسندوں کی پاکستان میں جاری دانستہ قتل وغارت اور تباہی کی ايک واضح مثال ہے جو وہ اپنے مذموم سیاسی عزائم کے حصول کے لئے بروۓ کار لارہے ہيں ۔ عوامی مقامات پر جاری حملوں نے ان انتہاپسندوں کے حقيقی سیاہ اور بدنما چہروں کو بے نقاب کر دیا ہيں۔ ان دہشتگرد عناصر نے اپنے سياسی مقاصد کے حصول کيلۓ مذہب کی آڑ ميں معصوم لوگوں کو قتل کرنا اپنی حکمت عملی کا ايک مرکزی جز بناليا ہيں۔ ہم کراچی ایئرپورٹ پر ہونے والےاس دہشت گرد حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہيں-

معصوم عوام کے خلاف جاری تشدد آميز کارروائياں پاکستانی عوام کے اقدار پر حملہ اور ملک کی خوشحال مستقبل کے لئے ایک خطرہ ہے۔ باہمی پارٹنرز کی حيثيت سے ہميں دہشتگردی اور انتہاپسندی کی اس لعنت کو مٹانے کيلۓ اپنی مشترکہ عزم اور ولولے کو ڈگمگانے سےمحفوظ رکھنا چاہيۓ ۔ ہم پاکستانی بہادر عوام کے ساتھ ان شیطانی اور درندہ صفت انتہا پسندوں کے خلاف ان کی جاری جنگ میں اپنی طویل الميعاد عزم کی توثیق کرتے ہیں جو جان بوجھ کر معصوم عوام کے قتل و غارت ميں ملوث ہيں اور پاکستانی سالميت کيلۓ ايک خطرہ بن چکے ہيں ۔ انتہاپسندی کےخلاف
جاری جدوجہد ميں ہم پاکستانی حکومت اور اسکی سيکورٹی فورسزز کے ساتھ کھڑے ہيں۔

ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov
https://twitter.com/#!/USDOSDOT_Urdu
http://www.facebook.com/USDOTUrdu