Page 1 of 2 12 LastLast
Results 1 to 10 of 13

Thread: Shabe Barat ke Nawafil,Wazaif, Roze

  1. #1
    Join Date
    Feb 2011
    Location
    Is Duniya me
    Posts
    1,576
    Mentioned
    15 Post(s)
    Tagged
    1284 Thread(s)
    Thanked
    1
    Rep Power
    21474844

    exclaim Shabe Barat ke Nawafil,Wazaif, Roze

    شب برات کی فضیلت

    شعبان کی پندرہویں رات کہ اس رات میں مرنے والوں کے نام اور لوگوں کا رِزق اور (اِس سال)حج کرنے والوں کے نام لکھے جاتے ہیںاور جو اس رات میں عبادت کرتے ہیں ان کو عذاب الٰہی سے چھٹکار ا یعنی رہائی ملتی ہے۔ اسلئے اس رات کا نام شبِ براء ت عربی میں براء ت کے معنی رہائی اور چھٹکارا ہیں۔ یعنی یہ رات رہائی کی رات ہے اللہ کریم قرآنِ کریم فرماتا ہے:فِیۡہَا یُفْرَقُ کُلُّ اَمْرٍ حَکِیۡمٍ ۙ﴿۴﴾ (الدخان:۴) ترجمۂ کنز الایمان:اس میں بانٹ دیا جاتا ہے ہرحکمت والاکام۔اس رات کو زمزم کے کنوئیں میں پانی بڑھایا جاتا ہے اس رات حق تعالیٰ کی رحمتیں بہت زیادہ اترتی ہیں۔(تفسیرِ روح البیان ،ج۸، ص ۴۰۴) اس رات کو گناہ میں گزارنا بڑی محرومی کی بات ہے۔
    نازک فیصلے: پندرہ شَعْبانُ الْمُعَظّم کی رات کتنی نازُک ہے!نہجانے کس کی قِسْمت میں کیا لکھ دیا جائے! بعض اوقات بندہ غَفْلت میں پڑا رَہ جاتا ہے اور اُس کے بارے میں کچھ کا کچھ ہوچکا ہوتا ہے ۔''غُنْیَۃُ الطّالِبِین ''میں ہے: بَہُت سے کَفَن دُھل کر تیّار رکھے ہوتے ہیں مگرکَفَن پہننے والے بازاروں میں گھوم پھر رہے ہوتے ہیں، کافی لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ اُن کی قَبْر یں کُھدی ہوئی تیّار ہوتی ہیں مگر اُن میں دَفْن ہونے والے خوشیوں میں مَسْت ہوتے ہیں، بعض لوگ ہنس رہے ہوتے ہیں حالانکہ اُن کی موت کا وَقت قریب آچکا ہوتا ہے۔کئی مکانات کی تعمیر ات کا کام پورا ہو گیا ہوتا ہے مگر ساتھ ہی ان کے مالِکان کی زندگی کا وَقت بھی پورا ہوچکا ہوتا ہے۔(غُنْیَۃُ الطّا لِبین، ج۱،ص۳۴۸)

    ڈھیروں گناہگاروں کی مغفِرت ہوتی ہے مگر

    حضرتِ سَیِّدَتُنا عائشہ صِدِّیقہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا سے رِوایت ہے، حُضُور سراپا نور ، فیض گَنجور صلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم نے فرمایا:میرے پاس جبرئیل (عَلَیْہِ السّلام) آئے اور کہا یہ شَعبان کی پندرَہویں رات ہے اسمیں اللہ تعالیٰ جہنَّم سے اِتنوں کو آزاد فرماتا ہے جتنے بَنی کَلْب کی بکریوں کے بال ہیں مگرکافِراور عداوت والے اور رِشتہ کاٹنے والے اورکپڑا لٹکانے والے اور والِدَین کی نافرمانی کرنے والے اور شراب کے عادی کی طرف نَظَرِ رَحمت نہیں فرماتا۔(شعب الایمان، ج۳، ص۳۸۴، الحدیث:۳۸۳۷)(حدیثِ پاک میں''کپڑا لٹکانے والے''کا جو بیان ہے، اِس سے مُرادوہ لو گ ہیں جو تکبُّر کے ساتھ ٹَخنوں کے نیچے تہبند یا پاجامہ وغیرہ لٹکاتے ہیں)

    حضرتِ سَیِّدُنا کثیربن مُرَّہ رضی اﷲتعالٰی عنہ سے رِوایَت ہے ،تاجدارِ رِسالت ، سراپا رَحمت صلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم نے فرمایا:اللہ عَزَّوَجَلَّ شَعبان کی پندرَہویں شب میں تمام زمین والوں کو بخش دیتا ہے سوائے مشرک اور عداوت والے کے۔(شُعَبُ الْاِیمان، ج۳، ص۳۸۱ الحدیث:۳۸۳۰)۔

    ،چُنانچِہ تمام مُسلمانوں کو چاہئے کہ مُتَذَکَّرہ گُناہوں میں سے اگر مَعَاذَ اللہ کسی گُناہ میں مُلَوَّث ہوں تو وہ بالخصوص اُس گناہ سے اور بالعُمُوم ہر گناہ سے شبِ بَراءَت کے آنے سے پہلے بلکہ آج اور ابھی سچّی توبہ کرلیں ، اور اگربندوں کی حق تلفیاں کی ہیں توتوبہ کے ساتھ ساتھ ان کی مُعافی تَلافی کی ترکیب فرما لیں۔


    ١٤ اور ١٥ شَعبان کا روزہ

    حضرتِ سَیِّدُنا علیُّ المُرتَضٰی شیرِ خدا کَرَّمَ اللہُ تعالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم سے مَروی ہے کہ نبیِّ کریم، رءُ وْفٌ رَّحیم عَلَیْہِ اَفْضَلُ الصَّلٰوۃِوَ التَّسْلِیم کا فرمانِ عظیم ہے :جب پندَرَہ شعبان کی رات آئے تو اسمیں قِیام (یعنی عبادت)کرو اور دن میں روزہ رکھو۔بے شک اللہ تعالیٰ غُرُوبِ آفتاب سے آسمانِ دنیا پر خاص تجلّی فرماتا اور کہتا ہے:ہے کوئی مجھ سے مغفرت طَلَب کرنے والا کہ اُسے بخش دوں!ہے کوئی روزی طلب کرنے والا کہ اُسے روزی دوں!ہے کوئی مُصیبت زدہ کہ اُسے عافِیَّت عطا کروں!ہے کوئی ایسا!ہے کوئی ایسا!اور یہ اُس وَقْت تک فرماتا ہے کہ فَجْرطُلُوع ہو جائے۔(سُنَنِ اِبن ماجہ، ج۲،ص۱۶۰،الحدیث: ۱۳۸۸)۔

    شبِ بَراءَت میں اعمال نامے تبدیل ہوتے ہیں لہٰذا ممکِن ہو تو 14 شَعبانُ الْمُعَظَّمکوبھی روزہ رکھ لیا جائے تاکہ اَعمال نامے کے آخِری دن میں بھی روزہ ہو۔14 شَعبان کوعَصر کی نَمازباجماعت پڑھ کر وَہیں نفلی اعتِکاف کر لیا جائے اور نمازِ مغرب کے انتِظار کی نیّت سے مسجِد ہی میں ٹھہرا جائے تاکہ اعمالنامہ تبدیل ہو نے کے آخِر ی لمحات میں مسجِد کی حاضِری، اعتِکاف اور انتِظارِ نماز وغیرہ کا ثواب لکھا جائے ۔ بلکہ زہے نصیب !ساری ہی رات عبادت میں گزاری جائے۔


    بعد نماز عصر کے وظائف

    شعبان کی 14 تاریخ کو بعد نماز عصرکریب آفتاب غروب ہونے مگرب سے پہلے باوضو 40 مرتبہ

    لاحول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم " پڑھے اس کے 40 سال کے گناہ اللہ تعالی معاف فرمائے گا"


    مغرب کے بعد چھ نوافل

    معمولاتِ اولیا ئے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السّلام سے ہے کہ مغرِب کے فَرض وسنَّت وغیرہ کے بعد چھ رَکْعَت نَفل(نَفْ۔لْ)دو دو رَکْعَت کر کے ادا کئے جائیں
    ۔پہلی دو رَکْعَتوں سے پہلے یہ نیّت کیجئے:''یااللہ عزوجل ان دو رَکعَتوں کی بَرَ کت سے مجھے درازئ عمر بالخیر عطا فرما۔''
    دوسری دو رَکْعَتوں میں یہ نیّت فرمایئے:یااللہ عَزَّوَجَلَّ ان دو رکعتوں کی بَرَکت سے بلاؤں سے میری حِفاظت فرما۔''
    تیسری دو رَکْعَتوں کیلئے یہ نیّت کیجئے:''یااللہ عَزَّوَجَلَّ ان دو رَکعتوں کی بَرَ کت سے مجھے اپنے سِوا کسی کا مُحتاج نہ کر''
    ان 6رَکعتوں میں سُورۃُ الفاتِحہ کے بعد جو چاہیں وہ سورَتیں پڑھ سکتے ہیں، بہتر یہ ہے کہ ہر رَکعَت (رَکْ ۔عَت) میں سُورۃُ الفاتِحہ کے بعد تین تین بار سُورۃُ الإخلاص پڑھ لیجئے۔ ہر دو رَکْعَت کے بعداکیس بار قُلْ ہُوَ اللہُ اَحَدٌ (پوری سورت)یا ایک بارسورہ یٰس شریف پڑھئے بلکہ ہو سکے تو دونوں ہی پڑھ لیجئے۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ کوئی ایک اسلامی بھائی بلند آواز سے یٰس شریف پڑھیں اور دوسرے خاموشی سے خوب کان لگا کر سُنیں۔ اس میں یہ خیال رہے کہ دوسرا اِس دَوران زَبان سے یٰس شریف بلکہ کچھ بھی نہ پڑھے اور یہ مسئلہ خوب یاد رکھئے کہ جب قراٰنِ کریم بلند آواز سے پڑھا جائے تو جو لوگ سننے کیلئے حاضِر ہیں اُن پر فرضِ عین ہے کہ چپ چاپ خوب کان لگا کر سُنیں۔اِنْ شَاءَاللہ عَزَّوَجَلَّ رات شُروع ہوتے ہی ثواب کا اَنبار(اَمْ۔بار)لگ جائے گا۔ ہر بار یٰس شریف کے بعد'' دُعائے نِصفِ شَعبان ''بھی پڑھئے۔

    دعا نصف شعبان المعظم
    بِسم اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
    اَللّٰھُمَّ یَا ذَا الْمَنِّ وَلَایُمَنُّ عَلَیْہِ یَا ذَا الْجَلَالِ وَالْاِكْرَامِ ؕ یَا ذَا الطَّوْلِ وَالاَنْعَامِ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ ظَھْرُاللَّاجِیْنَ ؕ وَجَارُ الْمُسْتَجِیْرِیْنَ وَاَمَانُ الْخَائِفِیْنَ ؕاَللّٰھُمَّ اِنْ كُنْتَ كَتَبْتَنِیْ عِنْدَكَ فِیْ اُمِّ الْكِتٰبِ شَقِیًّا اَوْ مَحْرُوْمًا اَوْمَطْرُوْدًااَوْ مُقْتَرًّاعَلَیَّ فِی الرِّزْقِ فَامْحُ اَللّٰھُمَّ بِفَضْلِكَ شَقَاوَتِیْ وَحِرْمَانِی وَطَرْدِیْ وَقْتِتَارِ رِزْقِیْ ؕ وَاَثْبِتْنِیْ عِنْدَكَ فِی اُمِّ الْكِتٰبِ سَعِیْدًا مَّرْزُوْقًا مُوَفَّقاًلِلْخَیْرَاتِ ؕ فَاِنَّكَ قُلْتَ وَقَوْلُكَ الْحَقُّ فِیْ كِتَابِكَ الْمُنَزَّلِ ؕ عَلٰی لِسَانِ نَبِیِّكَ الْمُرْسَلِ یَمْحُوْا اللہُ مَا یَشَاءُ وَیُثْبِتُ وَ عِنْدَہ اُمُّ الْكِتٰبِo،اِلٰھِی بِالتَّجَلِّی الْاَعْظَمِ فِی لَیْلَۃِالنِّصْفِ مِنْ شَھْرِ شَعْبَانَ الْمُكَرَّمِ الَّتِیْ یُفْرَقُ فِیْھَا كُلُّ اَمْرٍحَكِیْمٍ وَیُبْرَمُطَانْ تُكْشَفُ عَنَّامِنَ الْبَلَآءِ وَالْبَلَوَ آءِ مَا نَعْلَمْ ؕ وَاَنْتَ بِہ اَعْلَمُ اِنَّكَ اَنْتَ الْاَعَزُّ الْاَكْرَامُ ؕ وَصَلَّی اللہُ تَعَالیٰ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہ وَ اَصْحَابِہ وَسَلَّمْ ؕ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ o

    فیضان یٰسٓ شریف مع دعائے نصف شعبان المعظم -
    ڈاؤن لوڈ کرے

    http://data2.dawateislami.net/Data/B...2012/652-1.pdf


    غُسل کی فضیلت

    فرمانِ مفسرِ شہیر مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ الغنی:اگر اس رات(یعنی شبِ براء َت)سات پتے بَیری(یعنی بَیر کے دَرخت)کے پانی میں جوش دیکر (جب پانی نہانے کے قابل ہو جا ئے تو) غُسل کرے اِن شاءَ اللہُ العزیز تمام سا ل جادو کے اثر سے محفوظ رہے گا۔(اسلامی زندگی، ص۱۳۴)
    غُسل کے بعد ٢ رکعت نماز نفل تہیتول ودو پڑھے
    انشا اللہ عَزَّوَجَلَّ گناہوں سے پاک ہونگے

    نوافل اور وظائف شب برات

    دو رکعت نماز اس طرح پڑھیں کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد آیت الکرسی 1 بار اور سورہ اخلاص 15 مرتبی پڑھیں بعد سلام کے 100 مرتبہ درود شریف پڑھ کر ترقی رزق کی دعا کریں

    ٍفضیلت:- انشا اللہ اس نماز کے باعث رزق میں ترقی ہوگی۔ رنج و گم سے نجات ہوگی مگفرت ہوگی

    ٨ رکعات نماز نفل (آٹھ رکعات اکٹھے ایک سلام کے ساتھ) ادا کرے ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد گیارہ مرتبہ سورة اخلاص (قل ھو اللہ) پڑھے ہر دو رکعات کے بعد اتحیات اور درود ابراہیم پڑھے اور کھڑا ہو جائے اس ترتیب کے ساتھ آٹھ رکعات نماز نفل مکمل کر کے سلام پھیرے اور اس کا ثواب حضرت فاطم رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو بخش دے۔
    فضیلت:- حضرت فاطم رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ جو شخص اس نماز کو ادا کرے اور اس کا ثواب مجھے پہنچائے تو میں اس وقت تک جنت میں قدم نہ رکھوں گی جب تک اس شخص کی بخشش نہ کروا لوں گی۔

    ١٤ رکعت نماز دو دو رکعات کر کے پڑھیں ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد جو
    چاہیں وہ سورَتیں پڑھیں کسی سورة کی قید نہیں

    فضیلت:- خواہ دنیاوی ہو یا دینی دعا کریں انشا اللہ عَزَّوَجَلَّ دعا قبول ہوگی۔

    ٨ رکعات نماز نفل دو دو رکعات کر کے پڑھیں ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورة اخلاص پانچ مرتبہ پڑھے انشا اللہ عَزَّوَجَلَّ گناہوں سے پاک ہونگے

    صلٰوة تسبیح : اس شب مے ٤ رکعت نماز صلٰوة تسبیح پڑھنا افضل ہے صلحاۓ امّت اس شب مے یہ نماز پڑھا کرتے

    اس شب مے اپنی کذا نمازیں پڑھے کزاۓ امری پڑھے

    شب برات کے خصوصی وظائف

    اس شب مبارکہ میں سورة دخان ٧ مرتبہ تلاوت کرے گا اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے اس شخص کی ٧٠ حاجات دنیاوی اور ٧٠ حاجات اخروی پوری فرمائے گا۔

    جو شخص اس شب مبارکہ میں قرآن پاک کے دل یعنی سورة یٰسین ٣ مرتبہ پڑھے گا اس کے رزق میں برکت ہو گی، عمر میں اضافہ ہو گا اور ناگہانی آفتوں سے محفوظ رہے گا۔

    ۔ اس رحمتوں اور بخششوں بھری رات میں کثرت سے تلاوت کلام پاک، درود شریف، پہلا کلمہ پڑھے استگفار پڑھے مسواک کرے سرما لگاے اتر لگاے خیرات کرے، ایک - دوسرے کے حق ادا کرے یا معاف کراے اپنے مرحوموں کے نام سے فتحا دے اَسالے صواب کرے
    کبرستان جائے اور مرحوموں کے لئے دوا کرے , درود ہزاری پڑھے

    قبرستان کی حاضری

    :قبرِستان میں اس عام راستے سے جائے،جہاں ماضی میں کبھی بھی مسلمانوں کی قبریں نہ تھیں، :قبرستان میں ا ِس طرح کھڑے ہوں کہ قبلے کی طرف پیٹھ اورقبر والوں کے چِہروں کی طرف منہ ہو اس کے بعد کہے :اَلسَّلامُ عَلَیْکُمْ یَا اَھْلَ الْقُبُوْرِ یَغْفِرُ اللہُ لَنَا وَلَکُمْ اَنْتُمْ لَـنَا سَلَفٌ وَّنَحْنُ بِالْاَثَر. ترجمہ:اےقَبْر والو! تم پر سلام ہو، اللہ عَزَّوَجَلَّ ہماری اور تمہاری مغفرت فرمائے، تم ہم سے پہلے آگئے اور ہم تمہارے بعد آنے والے ہیں۔(فتاوٰی عا لمگیری ج ۵ ص ۳۵۰)

    :شفیعِ مُجرِمان صلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم کا فرمانِ شَفاعت نشان ہے:جو شخص قبرِستان میں داخِل ہُوا پھر اُس نے ،سورۃ الفاتحہ ،سورۃ التکاثراورسورۃ الاخلاص پڑھی پھر یہ دُعا مانگی: یااللہ عزوجل ! میں نے جو کچھ قراٰن پڑھا اُس کا ثواب اِس قبرِستان کے مومِن مَرد وں اور مومِن عورَتوں کو پہنچا ۔ تو وہ تمام مومِن قِیامت کے روز اس(یعنی ایصالِ ثواب کرنے والے )کے سِفارشی ہونگے۔ (شَرْحُ الصُّدُور،ص۳۱۱)
    حدیثِ پاک میں ہے :جو گیارہ بار سورۃ الاخلاص یعنی قل ھواللہ احد(مکمَّل سورۃ)پڑھ کر اس کا ثواب مُردوں کو پہنچائے،تو مُردوں کی گنتی کے برابر اسے(یعنی ایصالِ ثواب کرنے والے کو) ثواب ملے گا۔(دُرِّمُختارج۳ ص ۱۸۳)

    ولیُّ اللہ کے مزار شریف یا کسی بھی مسلمان کی قَبْر کی زیارت کو جانا چاہے تو مُستَحَب یہ ہے کہ پہلے اپنے مکان پر (غیر مکروہ وقت میں) دو رَکْعَت نَفْل پڑھے، ہر رَکْعَت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد ایک بار اٰیۃ الکرسی ، اور تین بار سورۃ الاخلاص پڑھے اور اس نَماز کا ثواب صاحبِ قَبْرکو پہنچائے، اللہ تعالیٰ اُس فوت شدہ بندے کی قَبْر میں نور پیدا کریگا اور اِس(ثوا ب پہنچانے والے) شخص کو بَہُت زیادہ ثواب عطا فرمائے گا۔(فتاوی عالمگیری، ج۵،ص۳۵۰)
    :مزارشریف یا قَبْر کی زیارت کیلئے جاتے ہوئے راستے میں فُضُول باتوں میں مشغول نہ ہو۔(ایضاً)

    : قَبْر کے اوپر اگر بتّی نہ جلائی جائے اس میں سُوئے ادب(یعنی بے ادبی)اور بد فالی ہے(اور اس سے میِّت کو تکلیف ہوتی ہے)ہاں اگر(حاضِرین کو)خوشبو (پہنچانے)کے لیے(لگانا چاہیں تو) قَبْر کے پاس خالی جگہ ہو وہاں لگائیں کہ خوشبو پہنچانا مَحبوب (یعنی پسندیدہ)ہے ۔

    رب العزت سے دلی دعا ہے کہ وہ ہمیں اس شب مبارکہ کی فیوض و برکات اتا کرے

    درود ہزاری

    قبرستان میں زیادہ تر پڑھا جاتا ہے۔ اس کی وجہ سے اس کی برکت سے روحوں کو عذاب سے نجات ملتی ہے اور اس کی برکت سے قیامت تک روحوں کو آرام ملتا رہتا ہے جتنا زیادہ پڑھا جائے اتنا زیادہ ثواب ہوگا۔ یہاں تک کہ اس کا ثواب ماں باپ کی روح کو بخشنے کا ایسا ثواب ہے گویا کہ تمام عمر کے ان کے حقوق ادا کردئیے۔ انہیں اس سے اتنا درجہ ملتا ہے کہ فرشتے بھی زیارت کو آتے ہیں۔
    مستند کتابوں میں تحریر ہے کہ اگر کوئی شخص تین مرتبہ یہ درود شریف کسی قبرستان میں پڑھ کر اہل قبور کو بخشے تو اللہ تعالیٰ 70 سال کیلئے اس قبرستان سے عذاب اٹھا لیتا ہے اگر چار مرتبہ پڑھے تو اللہ تعالیٰ قیامت تک کیلئے اس قبرستان سے عذاب اٹھالیتا ہے اور اگر 24 مرتبہ پڑھ کر اپنے والدین کو بخشے تو گویا تمام عمر کے ان کے حقوق ادا کردئیے اور اللہ تبارک وتعالیٰ فرشتوں کو حکم دیتا ہے کہ قیامت تک اس شخص کے والدین کی قبور کی زیارت کرتے رہو۔


    اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ مَّا دَامَتِ الصَّلٰوةُ وَصَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ مَّا دَامَتِ الرَّحمَةُ وَ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ مَّادَامَتِ البَرَکَاتُ وَ صَلِّ عَلٰی رُوحِ مُحَمَّدٍ فِی الاَروَاحِ وَ صَلِّ عَلٰی صُورَةِ مُحَمَّدٍ فِی الصُّوَرِ وَ صَلِّ عَلٰی اِسمِ
    مُحَمَّدٍ فِی الاَسمَآئِ وَ صَلِّ عَلٰی نَفسِ مُحَمَّدٍ فِی النُّفُوسِ وَ صَلِّ عَلٰی قَلبِ مُحَمَّدٍ فِی القُلُوبِ وَ صَلِّ عَلٰی قَبرِ مُحَمَّدٍ فِی القُبُورِ وَ صَلِّ عَلٰی رَوضَةِ مُحَمَّدٍ فِی الرِّیَاضِ وَ صَلِّ عَلٰی جَسَدِ مُحَمَّدٍ فِی الاَجسَادِ وَصَلِّ عَلٰی تُربَةِ مُحَمَّدٍ فِی التُّرَابِ وَ صَلِّ عَلٰی خَیرِ خَلقِکَ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِہ وَاَصحَابِہ وَاَزوَاجِہ وَذُرِّیَّاتِہ وَاَھلِ بَیتِہ وَاَحبَابِہ اَجمَعِینَ بِرَحمَتِکَ یَآ اَرحَمَ الرَّاحِمِینَ


    14cqkci - Shabe Barat ke Nawafil,Wazaif, Roze


    Listen - Shab e Barat Kiya Hai , Kis Tarah Manaen ?




    http://websites.dawateislami.net/dow...3/6331.mp3?t=d

    .

    Last edited by shaikh_samee; 02-06-2015 at 03:13 PM. Reason: add information

  2. #2
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Islamabad, UK
    Posts
    88,506
    Mentioned
    1028 Post(s)
    Tagged
    9706 Thread(s)
    Thanked
    603
    Rep Power
    21474934

    Default


  3. #3
    Join Date
    Jul 2010
    Location
    AlLaH kI zAmEeN pEr
    Posts
    117
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    19 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    8

    Default

    jazzak Allah khair

  4. #4
    Join Date
    Sep 2010
    Location
    Mystic falls
    Age
    29
    Posts
    52,044
    Mentioned
    326 Post(s)
    Tagged
    10829 Thread(s)
    Thanked
    5
    Rep Power
    21474896

    Default

    Subhan ALLAH , Jazak ALLAH khair

  5. #5
    Join Date
    Mar 2010
    Location
    ممہ کہ دل میں
    Posts
    40,298
    Mentioned
    32 Post(s)
    Tagged
    4710 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474884

    Default

    Subhan ALLAH JazakALLAH Khair ....

  6. #6
    Join Date
    Apr 2014
    Location
    Under Bed
    Age
    23
    Posts
    125
    Mentioned
    3 Post(s)
    Tagged
    426 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    4

    Default

    JazakALLAH.... bhaio and bheno agr muj koi galti shalti ho ho Tou Mar Kar dana dostoo

  7. #7
    Join Date
    Dec 2009
    Location
    SAb Kya Dil Mein
    Posts
    11,928
    Mentioned
    79 Post(s)
    Tagged
    2306 Thread(s)
    Thanked
    24
    Rep Power
    21474855

    Default

    jazzak Allah khair

  8. #8
    Join Date
    Feb 2011
    Location
    Is Duniya me
    Posts
    1,576
    Mentioned
    15 Post(s)
    Tagged
    1284 Thread(s)
    Thanked
    1
    Rep Power
    21474844

    Default

    Shabe Barat ke Nawafil,Wazaif, Roze

  9. #9
    Join Date
    May 2013
    Location
    pakistan
    Posts
    5,720
    Mentioned
    128 Post(s)
    Tagged
    7184 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    644255

    Default

    bohat shukraia k ap her is tara k moqay pe aisi threads lgate hen Allah ap ko jazae kher de amene or qabar pe mom batian sulgane ki bohat barri misconception clear ki jazakallah kher

  10. #10
    Join Date
    Feb 2011
    Location
    Is Duniya me
    Posts
    1,576
    Mentioned
    15 Post(s)
    Tagged
    1284 Thread(s)
    Thanked
    1
    Rep Power
    21474844

    Default

    Quote Originally Posted by shazia rana View Post
    bohat shukraia k ap her is tara k moqay pe aisi threads lgate hen Allah ap ko jazae kher de amene or qabar pe mom batian sulgane ki bohat barri misconception clear ki jazakallah kher

    Aap bas itna kijiye ke is information ko jyada se jyada logon tak pahunchwane ki koshish kare aur amal bhi jaroor kare... aur aaj ki shab mere liye dua karna na bhule.

    Aap ne mombatti ke bare me kaha hai usi talluk se ye hawala de raha hoon.



    قَبْرپر چَراغ یا موم بتّی وغیرہ نہ رکھے کہ یہ آگ ہے، اور قَبْر پر آگ رکھنے سے میِّت کو اَذِیَّت(یعنی تکلیف) ہوتی ہے، ہاں رات میں راہ چلنے والوں کے لیے روشنی مقصود ہو، تو قَبْر کے ایک جانب خالی زمین پر موم بتّی یاچَراغ رکھ سکتے ہیں۔

Page 1 of 2 12 LastLast

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •