Results 1 to 3 of 3

Thread: ღ✫ Daily Zikar 11 Ramzan ul Mubarak ღ✫

  1. #1
    Join Date
    Apr 2010
    Location
    k, s, a
    Posts
    14,631
    Mentioned
    215 Post(s)
    Tagged
    10286 Thread(s)
    Thanked
    84
    Rep Power
    1503265

    candel ღ✫ Daily Zikar 11 Ramzan ul Mubarak ღ✫

    بسم الله الرحمن الرحيم

    معين تعداد ميں استغار كى تحديد كرنا

    كيا معين تعداد ميں استغفار كرنا مثلا آج سو بار اور كل دو سو بار استغفار كرنا جائز ہے ؟

    الحمد للہ:

    مسلمان كے ليے استغفار بكثرت كرنا مستحب ہے، نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم خود بھى دن اور رات ميں سو بار استغفار كيا كرتے تھے.
    ...
    اغر مزنى رضى اللہ تعالى عنہ بيان كرتے ہيں كہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:

    " ميں ايك دن ميں سو بار اللہ سے استغفار كرتا ہوں "

    صحيح مسلم حديث نمبر ( 2702 ).


    اور ابو ہريرہ رضى اللہ تعالى عنہ بيان كرتے ہيں رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:

    " بلاشبہ ميں روزانہ اللہ عزوجل سے ايك سو بار استغفار كرتا ہوں "

    سنن نسائى ( 6 / 114 ) مسند احمد ( 2 / 450 ) محققين نے اس كى سند حسن قرار دي ہے.


    اور ايك روايت ميں ابو ہريرہ رضى اللہ تعالى عنہ بيان كرتے ہيں ميں نے رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كو يہ فرماتے ہوئے سنا:

    " اللہ كى قسم ميں دن ميں ستر بار سے زيادہ اللہ تعالى سے استغفار اور توبہ كرتا ہوں "

    صحيح بخارى حديث نمبر ( 6307 ).


    اور ابن عمر رضى اللہ تعالى عنہما بيان كرتے ہيں:

    " ہم ايك مجلس ميں رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا سو بار درج ذيل دعا پڑھنا شمار كرتے تھے:
    " رب اغفر لى و تب على انك انت التواب الرحيم "
    اے ميرے پروردگار مجھے بخش دے اور ميرى توبہ قبول فرما يقنا تو توبہ قبول كرنے والا ہے "


    سنن ابو داود حديث نمبر ( 1516 ) سنن ترمذى حديث نمبر ( 3430 ) علامہ البانى رحمہ اللہ نے صحيح ابو داود ميں اسے صحيح قرار ديا ہے.

    اور ابو ہريرہ رضى اللہ تعالى عنہ بيان كرتے ہيں:

    " ميں نے رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم سے زيادہ كسى اور كو يہ كلمات پڑھتے ہوئے نہيں ديكھا:

    " استغفر اللہ و اتوب اليہ "

    ميں اللہ سے بخشش طلب كرتا ہوں، اور اس كى جانب توبہ كرتا ہوں "

    سنن نسائى ( 6 / 118 ).


    اس ليے اگر آپ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كى اتباع و پيروى ميں اس سو عدد كا التزام كرنا چاہتے ہيں
    تو آپ كو اجر و ثواب حاصل ہو گا، اور اگر آپ اس سے زيادہ كرنا چاہتے ہيں تو اس ميں كوئى حرج نہيں،
    ليكن اس ميں تعداد متعين نہ ہو يا پھر كوئى معين طريقہ نہ ہو، بلكہ يہ زيادہ استغفار حسب امكان ہو،
    كيونكہ جس عبادت كى تعداد شرع ميں متعين نہيں اس كى معين تعداد ميں تحديد كرنا مشروع نہيں ہے.

    واللہ اعلم .

    جزاك الله خيراً


    Ramzan Mubarak ka 2nd Ashra Mughfrat ka shoru ho gaya hia Iss liye Toba Istaghfar karein jitna ho sakay
    Allah aap sab ki aur meri Mughfrat Farmaye humari Toba Qabool kare Ameen


  2. #2
    Join Date
    Dec 2009
    Location
    SAb Kya Dil Mein
    Posts
    11,928
    Mentioned
    79 Post(s)
    Tagged
    2306 Thread(s)
    Thanked
    24
    Rep Power
    21474855

    Default

    Ameen Jazak Allah khair

  3. #3
    Hidden words's Avatar
    Hidden words is offline "-•(-• sтαү мιηε •-)•-"
    Join Date
    Nov 2011
    Location
    Kisi ki Ankhon Aur Dil Mein .......:P
    Posts
    56,915
    Mentioned
    322 Post(s)
    Tagged
    10949 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474899

    Default


    Ameen sum ameen

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •