Results 1 to 8 of 8

Thread: بہت اداس ہے دل !!!۔۔۔۔

  1. #1
    Join Date
    Mar 2010
    Location
    ممہ کہ دل میں
    Posts
    40,298
    Mentioned
    32 Post(s)
    Tagged
    4710 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474884

    Default بہت اداس ہے دل !!!۔۔۔۔

    بہت اداس ہے دل یہ اداسی جیسے آنکھو ں میں ٹھہر سی گئی ہے ۔ یہ آنکھیں جیسے مسکرانا بھول گئی ہو۔ پلکوں کے ٹھہراؤ میں آنسو ؤں نے اپنا گھر بنا لیا ہو ۔ ان لبوں پر خاموشی نے لفظوں کو جیسے سی لیا ہو ۔۔ یہ خاموشی احساس کو روندتی ہوئی مجھے مجسم بنا گئی اور جانیں لفظ بھی کب اس احساس میں گھل گئے کے مجھے بس اب ان احساس کو کوئی زباں نہیں مل رہی ہے ، میرا لفظ لفظ بے زباں سا ہے۔گونگے بہرے ہوگئے ہیں اب یہ، اور مجھے لاچار اور اپاہج بنا رہیں کے میں صرف ایک زندہ لاش بن کر خود اپنی ذات میں سہم جاؤں ۔۔ کچھ اچھا نہیں لگتا۔۔ کچھ سمجھ میں نہیں آتا ۔۔ اس تنہائی نے مجھے خود سے اتنا بیگانہ کر دیا ہے کے میں اپنوں کو نہیں پہچان رہی ہوں ۔ اتنی تنہا میں اپنوں ہی میں کیوں ہو رہی ہوں ۔۔؟ اداسی کے عجب لمحے ہیں جو اپنا ہی اسمایئلی فیس ڈھونڈتے ہیں ۔ مسکراہٹ بھی ایک نعمت ہے لیکن میری اسمایئلی کہیں کھو گئی اور شاید اسے میں ڈھونڈنا ہی نہیں چاہتی اپنی اندر ہی اسے دفن کرنا چاہتی ہوں ۔۔۔ اففف اس اداسی نے میری روح میں مکان بنا لیا جس کی دیواریں مجھے قید کر رہی ہے ۔۔ میں اپنے وجود سے نفرت اور پہچان کو تلاش کر رہی ہوں ۔۔۔ کیوں ہر شام میں اداسی تیرا ہی مایوس رنگ بھر دیتی ہے ۔۔ کیوں یہ مدھمی صبح ماتمی نظر آرہی ہے۔۔۔؟ کیوں وقت کے پل پل میں اپنی کیفیت میں ایک بزدل اور ناکام لڑکی کا چہرہ نظر آرہا ہے ۔۔ کیا واقعی مجھ میں اتنی ہمت نہیں ہے کے میں اس اداسی کو ہرا سکوں ۔۔۔؟ کیا میں اتنی کمزور ہوں ۔۔ کیوں بھول گئی ہوں ، یہ کے مایوسی کفر ہے ۔۔۔ ؟ کیوں بھول گئی ہوں میں خوش کیسے رہتے ہے ۔؟ کیوں ان اداس سائیوں کو میں اوڑھ کر بیٹھی ہوں۔۔؟ کیوں سورج کی کرنیں مجھے اچھی نہیں لگتی کیوں روشن یہ اجالے مجھے ڈسنے لگتے ہے ۔۔۔؟کیوں اوڑھ کر میں ان اندھیروں کو خود کو بھلا بیٹھی ہوں کے مجھے میرا ہی چہرہ بے رونق اور مرجھایا ہوا سا لگتا ہے ۔۔ کیا یہ میں ہی ہوں ۔۔۔؟ آیئنہ مجھ سے پوچھتا ہے اور میری یہ سرخ آنکھیں اسے اس سوال کا جواب نہیں دے پاتی ۔۔ یہ بے درد سسکیاں میرے اندر سمیٹ کر مجھے ان اندھیروں میں روند دیتی ہے میں لاکھ ان میں سے نکلنے کی کوشش کروں مگر میرا اجود ہی مجھے میری ذات سے جدا ہوتا نظر آرہا ہوتا ہے ۔۔ اففف اس کیفیت نے مجھے کئی موت مارا ہے ،یہ اداسی اور میری سانسیں جیسے قید ہیں اس جھلستے ہوئےلمحوں میں ۔۔ عجب درد کا عجب احساس ہے کہنے اور بولنے سے پہلے کا ڈر، احساس کو خود میں مارنے کا ڈرآغاز سے پہلے انجام کا ڈر، اپنے احساس کو ہی سزا سنا دی میں نے ، اور کس بات کی سزا دے رہی ہو میں خود کو نہیں جانتی ، اور علم بھی نہیں کس وجہ سے دے رہی ہوں ۔۔؟ جو
    اکثر خود سے ہی لڑتا ہے اور اس احساس سےلڑنا بہت دشوار ہوتا ہے۔جیسے کسی جنگ کے میدان میںان گنت سوالوں نے مجھ پر حملہ کردیا ہو،اور میں بے بس کھڑی ہو ۔جیسے اس دل کی اداسی نے مجھے اپنا ہی دشمن بنا دیا اور میں مسکرا نابھول گئی ہو۔۔
    میں تو ایک علم سے واقف پڑھی لکھی جاہل ہوں، میں کیسی مسلمان ہو ں۔۔۔؟ مجھے ناشکری نے اتنا کیسے جھلس کر رکھ دیا کے میں اپنے فرائض اور اپنے آپ سے بھاگ رہی ہوں ۔۔؟ کیا مجھے معافی ملے گی۔۔؟ اے اللہ مجھے معاف کردےمیں تیری ہر نعمت کو نظر اندا زکر رہی ہوں میں بھول رہی ہوں میری وجہ سے میرے اپنوں کو تکلیف ہو رہی ہیں ۔۔ میں بھول رہی ہوں میرے وجود کی اہمیت کو ۔ میں بھول رہی ہوں کے میں اتنی کمزور اور خود غرض لڑکی نہیں ہوں ۔۔جو اپنے لئے دوسروں کو تکلیف دوں ۔۔ یا اللہ تعالی مجھے راستہ دکھا ۔۔۔ اے میرے پروردگار تیری رحمتوں کو میں نے نظر انداز کیا ہے ۔۔ میں ایک مسلمان ہونے کا فرض کیسے بھول سکتی ہوں ۔۔؟َ مجھے اس بات کی معافی تو عطا کر مجھے غیب سے وہ ہدایت عطا کر جو مجھے اپنے ساتھ اپنوں کا بھی دردمحسوس کریں ۔ میں اتنی خود غرض نہیں ہوں کے میں اپنے فائدے کے لئے ان سب کو دکھ دوں، جو میری اداسی سے پریشان ہیں ۔۔ میں اپنے فائدے کے لئے اور اپنی خوشی کے لئے کسی کا بھی برا نہیں کر سکتی، یا اللہ تو جانتا ہے نا میں ایسی نہیں ہونا ۔۔ تجھے علم ہے میرے احساس سے اس اداسی کو ہٹا دے مجھے کچھ نہیں چاہئے بس صرف ایک مسلمان ہونے کا فرض میں ادا کر سکوں ۔۔ میری وجہ سے کسی کو بھی دکھ نا ہو بس ۔
    میں جو چاہتی ہو وہ تو مجھے مل ہی نہیں سکتا لیکن اےللہ تعالی مجھے ویسا بنا دے جس میں تیری رضا ہو ،جس سے سب خوش ہوں۔۔ میں کسی کا بھی دل نا دکھاؤں، میں کسی بھی اپنے پرائیوں کا برا نا کروں، میری وجہ سے کسی کو بھی کوئی تکلیف نا ہو بس، جو بھی الجھنیں مجھے گھیر کر رکھتی ہیں اسے ہٹا دے،اے میرے محبوب رب اپنی اس نادان اور ناشکری بندی کو معاف کر دے۔ اور تیری نعمتوں کے صدقے جو تونے دیا ہے مجھے اسی میں خوش رہنےکی توفیق عطا کر ۔۔ اور مجھے اس نا سمجھ اداسی سے نجات عطا کر میرے مولا ۔۔۔ اپنی رحمت کی بارشوں سے مجھے نواز دے اپنی ہدایت کے خزانوں سے میرا دامن بھر دے ،اپنی رضاکے لئے مجھے ایک اچھا مسلمان بنا دے آمین ۔۔ ثم آمین
    از ریشم ۔۔۔

    Last edited by *resham*; 11-07-2014 at 03:54 PM.

  2. #2
    Join Date
    Dec 2009
    Location
    SAb Kya Dil Mein
    Posts
    11,928
    Mentioned
    79 Post(s)
    Tagged
    2306 Thread(s)
    Thanked
    24
    Rep Power
    21474855

    Default

    wah ji kiya baat hai


  3. #3
    Join Date
    Apr 2010
    Location
    k, s, a
    Posts
    14,631
    Mentioned
    215 Post(s)
    Tagged
    10286 Thread(s)
    Thanked
    84
    Rep Power
    1503265

    Default

    Beautifulll Tehreer

  4. #4
    Hidden words's Avatar
    Hidden words is offline "-•(-• sтαү мιηε •-)•-"
    Join Date
    Nov 2011
    Location
    Kisi ki Ankhon Aur Dil Mein .......:P
    Posts
    56,915
    Mentioned
    322 Post(s)
    Tagged
    10949 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474899

    Default

    Ameen sum ameen
    kafi sad sad si tehreer thi, acha likha u ne reshu
    suno hworiginal - بہت اداس ہے دل !!!۔۔۔۔
    575280tvjrzkx7ho zps19409030 - بہت اداس ہے دل !!!۔۔۔۔ღ∞ ι ωιll αlωαуѕ ¢нσσѕє уσυ ∞ღ 575280tvjrzkx7ho zps19409030 - بہت اداس ہے دل !!!۔۔۔۔

  5. #5
    Join Date
    Nov 2013
    Location
    Dream Land
    Age
    21
    Posts
    3,220
    Mentioned
    97 Post(s)
    Tagged
    2597 Thread(s)
    Thanked
    3
    Rep Power
    429507

    Default

    ​bht umdaah....../up


  6. #6
    °Têhrêêr°'s Avatar
    °Têhrêêr° is offline .·★ ƒяɨ€ɲď ๏ƒ ɲąţµя€ ★.·´
    Join Date
    May 2014
    Location
    ●♥forest♥●
    Age
    24
    Posts
    3,439
    Mentioned
    15 Post(s)
    Tagged
    1546 Thread(s)
    Thanked
    2
    Rep Power
    7

    Default

    bohat khubsurat tehreeer hy
    I aM sTrOnG bEaCaUsE I DePeNdS oN AllAh

  7. #7
    Join Date
    May 2013
    Location
    pakistan
    Posts
    5,720
    Mentioned
    128 Post(s)
    Tagged
    7184 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    644255

    Default

    well written
    badakhuwar2 zps199b7191 - بہت اداس ہے دل !!!۔۔۔۔

  8. #8
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    Lahore , Pakistan
    Age
    27
    Posts
    1,938
    Mentioned
    41 Post(s)
    Tagged
    6498 Thread(s)
    Thanked
    8
    Rep Power
    21474845

    Default

    Zabardast...........!!






Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •