Results 1 to 8 of 8

Thread: 《♥》Jumma k Din karnay wallay Amaal《♥》

  1. #1
    Join Date
    Apr 2010
    Location
    k, s, a
    Posts
    14,631
    Mentioned
    215 Post(s)
    Tagged
    10286 Thread(s)
    Thanked
    84
    Rep Power
    1503265

    candel 《♥》Jumma k Din karnay wallay Amaal《♥》




    ب کوئی شخص جمعہ کے دن مسجد میں داخل ہو اور امام منبر پر خطبہ ء جمعہ دے رہا ہو تو مختصر سی دو رکعت پڑھے اور بیٹھ جائے ، جابر بن عبداللہ کی حدیث ہے ، انہوں نے فرمایا :
    جاء سليك الغطفاني يوم الجمعة، والنبي يخطب، فجلس، فقال النبي : { إذا جاء أح...دكم يوم الجمعة والإمام يخطب، فليصل ركعتين، ثم ليجلس } [مسلم].
    ''سلیک الغطفانی رضی اللہ عنہ جمعہ کی نماز کے لئے آئے تو اس وقت نبی صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ دے رہے تھے ، تو وہ بیٹھ گئے ، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا '' جب تم میں سے کوئی جمعہ کے دن مسجدمیں اس حال میں آئے کہ امام خطبہ دے رہا ہو تو وہ دو رکعت پڑھے ، پھر بیٹھ جائے ''امام کے خطبہ دیتے وقت خاموش رہنا اور غور سے سننا واجب ہے ،

    نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
    { إذا قلت لصاحبك: أنصت يوم الجمعة والإمام يخطب فقد لغوت } [متفق عليه]
    '' جمعہ کے دن حالت خطبہ میں اگر تم اپنے ساتھی سے یہ کہو کہ – چپ رہو – تو تم نے بے ہودہ حرکت کی ''


    رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
    لا يغتسل رجل يوم الجمعة، ويتطهر ما استطاع من طهر، ويدهن من دهنه، أو يمس من طيب بيته، ثم يخرج فلا يفرق بين اثنين، ثم يصلي ما كتب له، ثم ينصت إذا تكلم الإمام إلا غفر له ما بينه وبين الجمعة الأخرى } ال...بخاري
    جو شخص بھی جمعہ کے دن غسل کرتا ہے ، اور ممکن حد تک پاکی حاصل کرتا ہے ، اور تیل لگاتا ہے ، یا اپنے پاس جو خوشبو میسر ہو اسکو لگاتا ہے ، پھر نماز کے لئے جاتا ہے ، دو شخصوں کے درمیان جدائی نہیں کرتا ،پھر توفیق کے مطابق نماز پڑھتا ہے ، پھر خاموشی سے خطبہ سنتا ہے تو اس جمعہ سے آئندہ جمعہ تک اس کے ہونے والے گناہ معاف کرئے جاتے ہیں ـجمعہ والے دن دعا کی قبولیت کی ایک گھڑی
    ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
    إن في الجمعة ساعة لا يوافقها عبد مسلم وهو قائم يصلي يسأل الله شيئاً إلا أعطاه إياه – وقال بيده يقللها
    [متفق عليه].
    ''بیشک جمعہ میں... ایک ایسی گھڑی ہے کوئی مسلمان بندہ نماز کی حالت میں اللہ تعالی سے جو کچھ طلب کرتا ہے تو اللہ تعالی اسکو ضرور عنایت کرتا ہے ـ اور آپ ﷺ نے اپنے ہاتھوں سے اس وقت کے تھوڑے ہونے کا اشارہ کیا ''
    علامہ ابن القیم رحمہ اللہ نے اس کے تعین کے تمام اختلافات کو ذکر کرنے کے بعد فرمایا
    '' میں ان دو اقوال کو ترجیح دیتا ہوں جو صحیح احادیث سے ثابت ہیں ـ
    پہلا قول – امام کے منبر پر بیٹھنے سے شروع ہوکر نماز ختم ہونے تک رہتا ہے '' عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کی حدیث ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
    { هي ما بين أن يجلس الإمام إلى أن تقضى الصلاة } [مسلم]
    '' یہ وقت امام کے منبر پربیٹھنے سے شرو ع ہو کر نماز کے ختم ہونے تک رہتا ہے ـ ''
    دوسرا قول – یہ وہ عصر کے بعد کی گھڑی ہے ، اور دونوں اقوال میں یہی زیادہ راجح ہے (زادالمعاد 1/389ِ-390)

    معہ کے دن غسل کرنا نبی ﷺ کی سنت ہے ، نبی ﷺ نے فرمایا ''
    { إذا جاء أحدكم إلى الجمعة فليغتسل } [متفق عليه].
    تم میں سے کوئی شخص نماز جمعہ کے لئے آئے تو وہ ضرور غسل کرکے آئے ''

    تارکین جمعہ کیلئے وعید !
    رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
    لوگوں کو جمعہ کی نماز ترک کرنے سے باز آنا چاہیے ، ورنہ اللہ تعالی ان کے دلوں پر مہر لگادے گا اور پھر وہ غافلوں میں سے ہوجائیں گے۔
    صحيح مسلم
    جمعہ کا دن بہترین دن
    جعمہ والے دن سورۃ الکھف کی تلاوت کرنا۔
    جمعہ کی نماز میں جلدی جانا مستحب ہے۔







  2. #2
    Join Date
    Nov 2013
    Location
    Dream Land
    Age
    21
    Posts
    3,220
    Mentioned
    97 Post(s)
    Tagged
    2597 Thread(s)
    Thanked
    3
    Rep Power
    429507

    Default

    ​jazakAllah..very nice sharing......

  3. #3
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Islamabad, UK
    Posts
    88,507
    Mentioned
    1031 Post(s)
    Tagged
    9706 Thread(s)
    Thanked
    603
    Rep Power
    21474934

    Default



    Thanks for sharing

  4. #4
    °Têhrêêr°'s Avatar
    °Têhrêêr° is offline .·★ ƒяɨ€ɲď ๏ƒ ɲąţµя€ ★.·´
    Join Date
    May 2014
    Location
    ●♥forest♥●
    Age
    24
    Posts
    3,439
    Mentioned
    15 Post(s)
    Tagged
    1546 Thread(s)
    Thanked
    2
    Rep Power
    7

    Default

    jazak Allah

  5. #5
    Join Date
    Sep 2011
    Location
    Jadoo Nagri
    Posts
    19,713
    Mentioned
    198 Post(s)
    Tagged
    8340 Thread(s)
    Thanked
    10
    Rep Power
    21474862

    Default

    Jazzak Allah

  6. #6
    Join Date
    Feb 2011
    Location
    Is Duniya me
    Posts
    1,576
    Mentioned
    15 Post(s)
    Tagged
    1284 Thread(s)
    Thanked
    1
    Rep Power
    21474844

    Default

    Aap ne jo baat share ki hai. is baat par maine kitabon me bhi padha aur aalim sahab se bhi pucha to unka bhi yahi kehna hai ke Juma ke khutba ke dauran koi aa jaye to Namaz nahi padh sakte.
    Ulma ikram farmate hai Juma ke khutba ke dauran koi aa jaye to Masjid me jahan tak pahuncha wahi ruk jaye, aage na badhe ki yeh amal hoga aur haale khutba me koi amal jayaz nahi.

    yahan main ek aur baat share karna chahta hoon

    س… نماز جمعہ کے خطبہ کے دوران کوئی بھی نماز پڑھنا دُرست نہیں، مگر ایک شخص کا کہنا ہے کہ خطبہ کے دوران جب امام بیٹھتا ہے تو اس وقت اگر کوئی شخص امام کے دوبارہ کھڑے ہونے سے پہلے نماز کی نیت کرلے تو کوئی حرج نہیں۔


    ج… خطبہ کے دوران نماز پڑھنا صحیح نہیں، خطبہ شروع ہونے سے پہلے نیت باندھ لی ہو تو اس کو مختصر قرأت کے ساتھ پورا کرلے، دونوں خطبوں کے دوران امام کے بیٹھنے کے وقت نیت باندھنا جائز نہیں، درمختار میں ہے:


    ”اذا خرج الامام فلا صلٰوة ولا کلام الٰی تمامھا، ولو خرج وھو فی السنة او بعد قیامہ لثالثة النفل یتم فی الاصح ویخفف القرائة۔“


    (شامی طبع جدید ج:۲ ص:۱۵۸)


    جمعہ کے خطبہ کے دوران دو رکعت پڑھنا صرف ایک صحابی کے لئے استثنیٰ تھا


    س… جمعہ کا خطبہ شروع ہے، آنے والا دو رکعت پڑھے یا نہیں؟


    ج… یہ مسئلہ ائمہ کے درمیان مختلف ہے، امام ابوحنیفہ رضی اللہ عنہ کے نزدیک ناجائز ہے، اس سلسلے میں جو حدیث آتی ہے، امام ابوحنیفہ رضی اللہ عنہ کے نزدیک وہ اسی صحابی کے ساتھ خاص تھی، اور حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی خاطر خطبہ روک دیا تھا۔


    خطبہ جمعہ کے دوران نفل پڑھنا اور گفتگو کرنا


    س… اکثر نمازِ جمعہ میں دیکھنے میں آیا ہے کہ امام صاحب خطبہ دیتے ہیں اور بعض لوگ سنت یا نفل نماز پڑھتے رہتے ہیں، اور بعض آپس میں گفتگو کرتے ہیں، کوئی ادب کے ساتھ نہیں بیٹھتا، جس طرح مرضی ہو ٹانگیں پھیلاکر بیٹھ جاتے ہیں، اس مسئلہ پر حدیث کی روشنی میں جواب دیں، اور بیٹھنے کے متعلق بھی لکھیں کہ جب امام صاحب خطبہ شروع کریں تو جس طرح مرضی ہو بیٹھ جائیں یا کہ دو زانو ہوکر بیٹھا جائے؟


    ج… خطبہ کے دوران نفل پڑھنا حرام ہے، سنتِ موٴکدہ اگر خطبہ سے پہلے شروع کرچکا تھا تو خطبہ کے دوران پوری کرلے اور ذرا مختصر کردے۔ خطبہ کے دوران کسی قسم کی گفتگو بھی حرام ہے، حدیث میں ہے کہ: ”جس نے جمعہ کے دن خطبہ کے دوران دُوسرے کو چپ کرانے کے لئے ”خاموش“ کا لفظ کہا، اس نے بھی لغو کا ارتکاب کیا۔“ نیز ارشاد ہے کہ: ”جو شخص جمعہ کے دن کسی لغو کا ارتکاب کرے، اس کے جمعہ کا ثواب ضائع ہوجاتا ہے۔“ بعض مسجدوں میں خطبہ کے دوران چندے کے لئے جھولی پھرائی جاتی ہے، یہ بھی ناجائز ہے، اور اس سے ثوابِ جمعہ ضائع ہوجاتا ہے۔ خطبہ کے دوران بیٹھنے کی کوئی خاص ہیئت مقرّر نہیں، جس طرح سہولت ہو بیٹھے، مگر ٹانگیں پھیلاکر بیٹھنا خلافِ ادب ہے، اس سے احتراز کرنا چاہئے، اور گھٹنے کھڑے کرکے ان پر سر رکھ کر بیٹھنا بھی دُرست نہیں، اس سے نیند آجاتی ہے۔



    is baat se ye pata chalta hai ke khutbe ke dauran koi namaz padhne nahi chahiye balki khamosh baith jana chahiye.

    Quote Originally Posted by attiaahsan View Post

    ب کوئی شخص جمعہ کے دن مسجد میں داخل ہو اور امام منبر پر خطبہ ء جمعہ دے رہا ہو تو مختصر سی دو رکعت پڑھے اور بیٹھ جائے ، جابر بن عبداللہ کی حدیث ہے ، انہوں نے فرمایا :
    جاء سليك الغطفاني يوم الجمعة، والنبي يخطب، فجلس، فقال النبي : { إذا جاء أح...دكم يوم الجمعة والإمام يخطب، فليصل ركعتين، ثم ليجلس } [مسلم].
    ''سلیک الغطفانی رضی اللہ عنہ جمعہ کی نماز کے لئے آئے تو اس وقت نبی صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ دے رہے تھے ، تو وہ بیٹھ گئے ، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا '' جب تم میں سے کوئی جمعہ کے دن مسجدمیں اس حال میں آئے کہ امام خطبہ دے رہا ہو تو وہ دو رکعت پڑھے ، پھر بیٹھ جائے ''امام کے خطبہ دیتے وقت خاموش رہنا اور غور سے سننا واجب ہے ،


  7. #7
    Join Date
    Mar 2010
    Location
    ممہ کہ دل میں
    Posts
    40,298
    Mentioned
    32 Post(s)
    Tagged
    4710 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474884

    Default

    جزاک اللہ خیر ۔۔۔

  8. #8
    Join Date
    Apr 2010
    Location
    k, s, a
    Posts
    14,631
    Mentioned
    215 Post(s)
    Tagged
    10286 Thread(s)
    Thanked
    84
    Rep Power
    1503265

    Default

    Quote Originally Posted by shaikh_samee View Post
    Aap ne jo baat share ki hai. is baat par maine kitabon me bhi padha aur aalim sahab se bhi pucha to unka bhi yahi kehna hai ke Juma ke khutba ke dauran koi aa jaye to Namaz nahi padh sakte.
    Ulma ikram farmate hai Juma ke khutba ke dauran koi aa jaye to Masjid me jahan tak pahuncha wahi ruk jaye, aage na badhe ki yeh amal hoga aur haale khutba me koi amal jayaz nahi.

    yahan main ek aur baat share karna chahta hoon

    س… نماز جمعہ کے خطبہ کے دوران کوئی بھی نماز پڑھنا دُرست نہیں، مگر ایک شخص کا کہنا ہے کہ خطبہ کے دوران جب امام بیٹھتا ہے تو اس وقت اگر کوئی شخص امام کے دوبارہ کھڑے ہونے سے پہلے نماز کی نیت کرلے تو کوئی حرج نہیں۔


    ج… خطبہ کے دوران نماز پڑھنا صحیح نہیں، خطبہ شروع ہونے سے پہلے نیت باندھ لی ہو تو اس کو مختصر قرأت کے ساتھ پورا کرلے، دونوں خطبوں کے دوران امام کے بیٹھنے کے وقت نیت باندھنا جائز نہیں، درمختار میں ہے:


    ”اذا خرج الامام فلا صلٰوة ولا کلام الٰی تمامھا، ولو خرج وھو فی السنة او بعد قیامہ لثالثة النفل یتم فی الاصح ویخفف القرائة۔“


    (شامی طبع جدید ج:۲ ص:۱۵۸)


    جمعہ کے خطبہ کے دوران دو رکعت پڑھنا صرف ایک صحابی کے لئے استثنیٰ تھا


    س… جمعہ کا خطبہ شروع ہے، آنے والا دو رکعت پڑھے یا نہیں؟


    ج… یہ مسئلہ ائمہ کے درمیان مختلف ہے، امام ابوحنیفہ رضی اللہ عنہ کے نزدیک ناجائز ہے، اس سلسلے میں جو حدیث آتی ہے، امام ابوحنیفہ رضی اللہ عنہ کے نزدیک وہ اسی صحابی کے ساتھ خاص تھی، اور حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی خاطر خطبہ روک دیا تھا۔


    خطبہ جمعہ کے دوران نفل پڑھنا اور گفتگو کرنا


    س… اکثر نمازِ جمعہ میں دیکھنے میں آیا ہے کہ امام صاحب خطبہ دیتے ہیں اور بعض لوگ سنت یا نفل نماز پڑھتے رہتے ہیں، اور بعض آپس میں گفتگو کرتے ہیں، کوئی ادب کے ساتھ نہیں بیٹھتا، جس طرح مرضی ہو ٹانگیں پھیلاکر بیٹھ جاتے ہیں، اس مسئلہ پر حدیث کی روشنی میں جواب دیں، اور بیٹھنے کے متعلق بھی لکھیں کہ جب امام صاحب خطبہ شروع کریں تو جس طرح مرضی ہو بیٹھ جائیں یا کہ دو زانو ہوکر بیٹھا جائے؟


    ج… خطبہ کے دوران نفل پڑھنا حرام ہے، سنتِ موٴکدہ اگر خطبہ سے پہلے شروع کرچکا تھا تو خطبہ کے دوران پوری کرلے اور ذرا مختصر کردے۔ خطبہ کے دوران کسی قسم کی گفتگو بھی حرام ہے، حدیث میں ہے کہ: ”جس نے جمعہ کے دن خطبہ کے دوران دُوسرے کو چپ کرانے کے لئے ”خاموش“ کا لفظ کہا، اس نے بھی لغو کا ارتکاب کیا۔“ نیز ارشاد ہے کہ: ”جو شخص جمعہ کے دن کسی لغو کا ارتکاب کرے، اس کے جمعہ کا ثواب ضائع ہوجاتا ہے۔“ بعض مسجدوں میں خطبہ کے دوران چندے کے لئے جھولی پھرائی جاتی ہے، یہ بھی ناجائز ہے، اور اس سے ثوابِ جمعہ ضائع ہوجاتا ہے۔ خطبہ کے دوران بیٹھنے کی کوئی خاص ہیئت مقرّر نہیں، جس طرح سہولت ہو بیٹھے، مگر ٹانگیں پھیلاکر بیٹھنا خلافِ ادب ہے، اس سے احتراز کرنا چاہئے، اور گھٹنے کھڑے کرکے ان پر سر رکھ کر بیٹھنا بھی دُرست نہیں، اس سے نیند آجاتی ہے۔



    is baat se ye pata chalta hai ke khutbe ke dauran koi namaz padhne nahi chahiye balki khamosh baith jana chahiye.
    Quote Originally Posted by shaikh_samee View Post
    [/CENTER]
    Quote Originally Posted by shaikh_samee View Post
    [/COLOR][/FONT]
    Thanko Jazak Allah bhai aap ne boht Tafseel k sath dorostagi ki hia mere liye b aur baki sab k Ilam mia azzfa hi ho ga

    Jazzak Allah khiar[/SIZE][/COLOR][/FONT]

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •