لندن(آن لائن) ایران کی مجلس شوریٰ پارلیمنٹ نے ایک نئے مسودہ قانون کی منظوری دی ہے جس میں قرار دیا گیا ہے کہ ملک میں کوئی بھی جماعت اس وقت تک قائم نہیں کی جا سکے گی جب تک کے اس بانیان مرشد اعلٰی آیت اللہ علی خامنہ ای کی غیر مشروط اطاعت کی عملاً پابندی کا اعلان نہیں کریں گے۔ ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی"مہر" نے بتایا ہے کہ مجلس شوریٰ میں پچھلے کئی روز سے ایک مسودہ قانون پر بحث جاری تھی۔ اس مسودہ قانون میں تنظیم سازی اور سیاسی جماعتوں کے قیام کے طریقہ کار پر مفصل بحث کی گئی۔ نئے آئینی بل میں کہا گہا گیا ہے کہ ایران میں نئی جماعت کے قیام کے خواہاں افراد کو چار اہم شرائط پر عمل درآمد کرنا ہو گا۔ان میں پہلی اور اہم شرط یہ کہ مجوزہ تنظیم کے بانیان اور دیگر وابستگان کو ایرانی ولایت فقیہ کے نظام اور مرشد اعلٰی آیت اللہ علی خامنہ ای کی مکمل اطاعت کرنا ہو گی۔ دیگر شرائط میں تنظیم کے بانی ارکان کا ایرانی ہونا، کم سے کم عمر 18 سال ہونا اور اس امرکو یقینی بنانا کہ ان کے خلاف ایران کی کسی عدالت میں کوئی مقدمہ قائم نہیں کیا گیا ہے

For more detail visit

Karwan News