ریوڈی جنیرو(آن لائن)ورلڈ کپ سے توہین آمیز انداز میں باہر ہونے والے برازیل نے جرمنی کے ہاتھوں اپنے حریف ارجنٹینا کے فائنل میں شکست پر خوب جشن منایا۔ برازیلن مداح مطمئن ہیں کہ ارجنٹینا ان کی سر زمین پر ناکام ہوا۔ ریو ڈی جنیرو کے ماراکانا سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں جرمنی کے ماریوگوئٹز کے فیصلہ کن اور واحد گول سکور ہونے پر برازیلیا اور ساؤ پالو آتش بازی سے روشن ہو گئے۔ سٹیڈیم کے قریب ہی ایک بار میں برازیلن 'رو !رو! ارجنٹیا' کے نعرے لگاتے رہے۔ ادھر، ریو ڈی جنیرو کے ساحل سمندر پر ایک بڑی سکرین پر فائل دیکھنے کے لئے جمع ہزاروں ارجنٹینا کے مداح افسردہ تھے تو دوسری جانب برازیلین گاتے اور ناچتے رہے۔ساحل سمندر پر موجود ایک 45 سالہ برازیلن کایو فیرازنے آسمان کی جانب دیکھتے ہوئے کہا' خدا کا شکر ہے کہ جرمنی جیتا'۔'اگر ارجنٹینا جیت جاتا تو وہ سالوں تک ہمارا مذاق اڑاتے'۔

for more detail visit
Karwan News