Results 1 to 4 of 4

Thread: Rizq

  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default Rizq


    ایک بار حضرت شفیق بلخی(رح) اپنے دوست حضرت ابراہیم ادہم (رح) کے پاس آئے اور کہا کہ میں تجارتی سفر پر جا رہا ہوں۔ سوچا کہ آپ سے مل لوں، کیونکہ اندازہ ہے کہ سفر میں کئی مہینے لگ جائیں گے۔
    اس ملاقات کے چند دن بعد حضرت ابراہی ادہم نے دیکھا کہ حض…رت شفیق بلخی دوبار سے مسجد میں موجود ہیں۔ انہوں نے پوچھا کہ تم سفر سے اتنی جلدی کیسے لوٹ آئے؟
    حضرت شفیق بلخی نے بتایا کہ میں تجارتی سفر پر روانہ ہو کر ایک جگہ پہنچا۔ وہ ایک غیر آباد جگہ تھی۔ میں نے وہاں پڑاو ڈالا۔وہاں میں نے ایک چڑیا دیکھی جو اڑنے کی طاقت سے محروم تھی۔ مجھے اس کو دیکھ کر ترس آیا، میں نے سوچا کہ ایسی ویران جگہ پر چڑیا اپنی خوراک کیسے پاتی ہو گی؟ میں اسی سوچ میں تھا کہ اتنے میں ایک چڑیا آئی، اس نے اپنی چونچ میں کوئی چیز دبا رکھی تھی۔وہ معذور چڑیا کے پاس اتری اور اس کی چونچ سے وہ چیز گر گئی۔معذور چڑیا نے اسے اٹھا لیا ۔ ۔ ۔
    میں نے کہا سبحان اللہ۔ خدا جب ایک چڑیا کا رزق ایسے پہنچا سکتا ہے تو مجھے شہر در شہر پھرنے کی کیا ضرورت ہے؟ چنانچہ میں نے آگے بڑھنے کا ارادہ ترک کر دیا اور وہیں سے لوٹ آیا۔
    یہ سن کر حضرت ابراہیم ادہم نے کہا کہ شفیق، تم نے اس اپاہج پرندے کی طرح بننا کیوں پسند کیا؟ تم نے یہ کیوں نہیں چاہا کہ تمہاری مثال اس پرندے جیسی ہو جو اپنی قوتِ بازو سے خود بھی کھاتا ہے اور دوسروں کو بھی کھلاتا ہے۔؟
    شفیق بلخی نے یہ سنا تو حضرت ابراہیم ادہم کا ہاتھ چوم لیا اور کہا کہ ابو اسحاق، تم نے میری آنکھ کا پردہ ہٹا دیا ۔ ۔
    Last edited by Hidden words; 19-07-2014 at 05:58 AM.

  2. #2
    °Têhrêêr°'s Avatar
    °Têhrêêr° is offline .·★ ƒяɨ€ɲď ๏ƒ ɲąţµя€ ★.·´
    Join Date
    May 2014
    Location
    ●♥forest♥●
    Age
    24
    Posts
    3,439
    Mentioned
    15 Post(s)
    Tagged
    1546 Thread(s)
    Thanked
    2
    Rep Power
    7

    Default

    Jazak Allah beautiful sharing

  3. #3
    Join Date
    Sep 2013
    Location
    Karachi, Pakistan
    Posts
    7,416
    Mentioned
    507 Post(s)
    Tagged
    5438 Thread(s)
    Thanked
    359
    Rep Power
    874041

    Default

    Jazak ALLAH Khair .

  4. #4
    Join Date
    Sep 2011
    Location
    Jadoo Nagri
    Posts
    19,713
    Mentioned
    198 Post(s)
    Tagged
    8340 Thread(s)
    Thanked
    10
    Rep Power
    21474862

    Default

    Subhan Allah

    Jazzak Allah

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •