Results 1 to 3 of 3

Thread: سورہ فاتحہ کے پانچ انوارات اور انسانی ضروریات کی تکمیل

  1. #1
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Hijr
    Posts
    152,763
    Mentioned
    104 Post(s)
    Tagged
    8577 Thread(s)
    Thanked
    80
    Rep Power
    21474998

    candel سورہ فاتحہ کے پانچ انوارات اور انسانی ضروریات کی تکمیل

    سورہ فاتحہ کے پانچ انوارات اور انسانی ضروریات کی تکمیل

    از قلم : مولانا محمد مسعود ازہر صاحب حفظہ اللہ تعالی

    وہ اہل علم جو قرآن مجید کے انوارات اور روشنیوں کو تلاش کرتے ہیں اور ان میں گم ہو کر بڑے بڑے راز تلاش کرتے ہیں…وہ کہتے ہیں کہ ہر انسان کو پانچ طرح کے انوارات اور روشنیوں کی ضرورت ہوتی ہے…

    اور یہ پانچوں انوارات سورہ فاتحہ میں موجود ہیں…

    ایک انسان کو کیا چاہئے؟

    (۱) اسے اللہ مل جائے

    (۲) اس دنیا کی خیر مل جائے

    (۳) اس دنیا کے شر سے حفاظت مل جائے

    (۴) آخرت کے شر یعنی جہنم سے نجات مل جائے

    (۵) آخرت کی خیر یعنی جنت مل جائے

    سورہ فاتحہ میں لفظ’’اللہ‘‘ موجود ہے… جسے اس لفظ کا نور نظر آجاتا ہے اس کی روشنی میں وہ اللہ تعالیٰ کو پہچان لیتا ہے اور پالیتا ہے…سورہ فاتحہ میں’’رب العالمین‘‘موجود ہے… اس کی روشنی اگر کسی کو نظر آجائے تو وہ آخرت کی تمام خیریں مانگ اور پاسکتا ہے… سورہ فاتحہ میں’’الرحمن‘‘ موجود ہے اس کا نور الگ نظر آجائے تو دنیا کے تمام مسائل کا حل مانگ سکتا ہے… سورہ فاتحہ میں ’’الرحیم‘‘ موجود ہے اس کے نور سے آخرت کی تمام تکلیفوں سے بچنے کی راہ نظر آجاتی ہے… اور سورہ فاتحہ میں ’’مالک یوم الدین‘‘ موجود ہے اس کی روشنی ظاہر ہو جائے تو دنیا کے ہر گناہ اور ہر آفت سے حفاظت مل سکتی ہے کیونکہ فکر آخرت ہی دنیا کے تمام مسائل کا حل ہے…
    …اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعالَمِیْن، اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعالَمِیْن…

  2. #2
    Join Date
    Apr 2010
    Location
    k, s, a
    Posts
    14,631
    Mentioned
    215 Post(s)
    Tagged
    10286 Thread(s)
    Thanked
    84
    Rep Power
    1503265

    Default

    Subhan Allah
    Jazzak Allah khiar

  3. #3
    Join Date
    Dec 2010
    Location
    Jinzhou, Liaoning, China, Madinah Saudi Arabia
    Posts
    12,264
    Mentioned
    82 Post(s)
    Tagged
    7842 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    895521

    Default

    Jazak ALLAH

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •