اسلام آباد ( کاروان ڈیسک) ترجمان پاک فوج میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ طالبان شدت پسندوں کی پاکستان میں منظم حملے کرنے کی صلاحیت ختم کر دی گئی ہے اور بکھرنے کے بعد اب وہ اکا دکا حملے کر رہے ہیں۔ یہ تاثر درست نہیں ہے کہ شدت پسند دوبارہ سر اٹھا رہے ہیں۔سیاسی بحران میں کسی فریق کی حمایت نہیں کر رہے ۔ ہم نے نہ پہلے کسی ایک فریق کی حمایت کی ہے نہ آئندہ کریں گے۔ پاک فوج کے ترجمان نے بی بی سی کو انٹرویو میں طالبان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے کہ وہ دوبارہ سر نہیں اٹھا رہے بلکہ وہ بکھر جانے کے بعد ادھر ادھر حملے کر رہے ہیں۔ کبھی کوئٹہ میں حملہ کر دیا، کبھی کراچی میں، لیکن اگر آپ یہ کہیں کہ پہلے جیسا کہ ان کا ایک ٹھکانہ تھا جہاں سے وہ منصوبہ بنا کر، بم لے کر، بارود سے بھری گاڑی تیار کر کے ملک کے مختلف حصوں میں حملے کر رہے تھے تو ان کی وہ صلاحیت ختم ہو گئی ہے۔

For more detail visit this link