لاہور(کاروان ڈیسک) قومی کرکٹر محمد عامر گو کہ ان دنوں کرکٹ کے میدانوں سے باہر ہیں لیکن انہوں نے اپنی زندگی کی سب سے اہم اننگز کا آغاز کردیا ہے اور اتوار کو اپنی پسند کی لڑکی سے نکاح کر لیا۔

نجی ٹی وی نے محمد عامر کے خاندانی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ عامر کا نکاح پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی نرگس سے ہؤا ہے جسے قومی کرکٹر نے بھی پسند کیا ہے۔ نکاح کی تقریب انتہائی سادگی سے لاہور میں ہوئی جس میں صرف خاندان کے افراد شامل تھے۔ عامر کی دلہن نرگس گریجویٹ ہیں اور ان کی رخصتی آئندہ سال ہو گی۔ اس خبر نے عامر کے پرستاروں میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے ۔

For more detail visit this link