290540 alester 1411568596 314 640x480 - Alastair Cook remains captain for 2015 World Cup

السٹرل کک ورلڈ کپ کے لئے ہمارے لیڈر ہوں گے جن کی قیادت میں انگلش ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی، ٹیم سلیکٹر فوٹو : فائل


لندن: انگلش کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے کپتان السٹرل کک کو ورلڈ کپ 2015 تک کے لئے ٹیم کی قیادت کرنے کا اعلان کیا ہے۔
بھارت سے حالیہ ہوم سیریز میں بری طرح ناکامی کے بعد کپتان السٹرل کک کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا جنہیں خاطر میں نہ لاتے ہوئے انگلش بورڈ نے ایک مرتبہ پھر کک پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئےانہیں آئندہ ماہ دورہ سری لنکا اور ورلڈ کپ 2015 کے لئے کپتان برقراررکھا ہے، بائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے السٹرل کوک ان دنوں فارم میں نہیں جس کی وجہ سے انہیں کپتان برقرار رکھے جانے کے فیصلے پر شائقین کرکٹ نے بھی شدید حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔
ٹیم سلیکٹر جیمس وائٹیکر کا کہنا تھا کہ السٹرل کک کی قیادت میں ہی انگلش ٹیم آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں آئندہ سال ہونے والے ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل نومبر اور دسمبر میں ہونے والا دورہ سری لنکا انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس میں کھلاڑیوں کو پرکھا جائے گا اور بہترین پرفارم کرنے والے کھلاڑیوں کو ہی ورلڈ کپ کے لئے ٹیم الیون کا حصہ بنایا جائے گا۔