Results 1 to 2 of 2

Thread: کراچی: بلاول بھٹو جلسہ گاہ پہنچ گئے

  1. #1
    Join Date
    Oct 2013
    Location
    Pakistan
    Age
    21
    Posts
    657
    Mentioned
    14 Post(s)
    Tagged
    214 Thread(s)
    Thanked
    14
    Rep Power
    5

    Default کراچی: بلاول بھٹو جلسہ گاہ پہنچ گئے

    141017143548 bilawal bhutto zardari  640x360 getty nocredit - کراچی: بلاول بھٹو جلسہ گاہ پہنچ گئے

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سانحۂ کار ساز کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے آج کراچی میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔
    پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ آج کے جلسہ سے پارٹی کو ایک نئی طاقت ملے گی۔
    پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کم عمری میں ایک طویل اور انتہائی مشکل سیاسی سفر کا آغاز کر دیا ہے جس میں دیگر معاملات کے علاوہ وی آئی پی کلچر اور خاندانی سیاست سے بڑھتی نفرت ان کے لیے اضافی چیلنج ہوگا۔
    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق باغ جناح میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد نظر آ رہی ہے اور جلسہ گاہ کے قرب و جوار میں سکیورٹی کے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔
    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو نے لکھا ہے: ’ خیبر سے کراچی عوام کی آواز کہہ رہی ہے، خوش آمدید بےنظیر، ہلچل بلاول ہلچل، الوداع الوداع سیاسی یتیم الوداع۔‘
    پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ آج کے جلسے سے پارٹی کو ایک نئی طاقت ملے گی۔
    مقامی میڈیا کے مطابق جلسہ گاہ میں داخلے کے لیے پانچ پوائنٹس بنائے گئے ہیں جس میں سے تین مردوں کے لیے، ایک خواتین کے لیے اور ایک وی آئی پی لوگوں کے لیے مخصوص کیا گیا ہے۔
    مقامی میڈیا کے مطابق جلسے گاہ کے ارد گرد پورے علاقے کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا گیا ہے اور سکیورٹی کے فُول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ بم ڈسپوزل سکواڈ اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں کسی بھی نہ خوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے موجود ہیں۔
    پاکستان کے اکثر ٹیلی ویژن چینلز پر پیپلز پارٹی کا جلسہ براہ راست دکھایا جا رہا ہے۔
    اس وقت باغ جناح کے سٹیج پر پیپلز پارٹی کے متعدد سینیئر رہنما موجود ہیں جن میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف بھی شامل ہیں۔
    دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری کی دونوں بیٹیاں جلسہ گاہ کی جانب جانے والے قافلوں کی تصاویر اور اپنے خیالات کا اظہار سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلسل کر رہی ہیں۔
    آصفہ زرداری نے اپنے پیغام میں لکھا ’میں بہترین کی امید اور بدترین کے لیے تیار ہوں، بے نظیر بھٹو شہید۔‘ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آپ جیالےکا مقابلہ دوسری جماعتوں کے کارکنوں کے ساتھ نہیں کر سکتے۔
    اس سے قبل جلسے کے منتظمین کا کہنا تھا کہ جلسے میں آنے والی تمام گاڑیاں جلسہ گاہ سے دو کلومیٹر کے فاصلے پر پارک کی جائیں گی اور تمام شرکا کو جلسہ گاہ میں پیدل چل کر آنا ہوگا جبکہ میڈیا کی تمام گاڑیاں نشتر پارک کی جانب پارک کی جائیں گی۔
    تمام شرکا کو واک تھرو گیٹس سےگزرنا پڑے گا جبکہ جلسہ گاہ کی بیرونی سکیورٹی کے اختیارات پولیس اور رینجرز کو دیئے گئے ہیں جو کلوز سرکٹ کیمروں کی مدد سے نقل وحرکت کی نگرانی کریں گے۔
    پورے علاقے کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا گیا ہے۔ بم ڈسپوزل سکواڈ اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں کسی بھی نہ خوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے موجود ہیں۔
    آج سے سات سال قبل اسی دن پاکستان کی سابق وزیرِ اعظم بےنظیر بھٹو اور ان کے جلوس پر کراچی میں کارساز کے مقام پر حملہ کیاگیا تھا جس کے نتیجے میں 150 سے زائد کارکن جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔
    18 اکتوبر سنہ 2007 کو بے نظیر بھٹو خود ساختہ جلاوطنی کے بعد پاکستان لوٹی تھیں اور کارساز کے مقام پر ان کے استقبالیہ جلوس کو شدت پسندوں نے نشانہ بنایا تھا۔
    2ag9105 - کراچی: بلاول بھٹو جلسہ گاہ پہنچ گئے
    Me Back

  2. #2
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Hijr
    Posts
    152,763
    Mentioned
    104 Post(s)
    Tagged
    8577 Thread(s)
    Thanked
    80
    Rep Power
    21474998

    Default

    بظاھر حکومت مخالف لیکن اصل میں pti کی دھلائی کر کے یہ عمر رسیدہ ppp کس کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہی ہے ؟ یہ ویسا ہی ہےجو نوروں نے کیا ، جب عمران خان نے ٣٠ اکتوبر کو لاہور والا جلسہ کیا تو نوروں نے پنجاب میں بظاھر گو زرداری گو لیکن اصل میں عمران مخالف تحریک چلائی .
    نظام کا مک مکا اب روز روشن کی طرح ظاہر ہو چکا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •