لاہور کے علاقے فیصل ٹاون میں گھریلو جھگڑوں سے تنگ آ کر بیوی نے دو بچے چھت سے پھینک کر خود بھی چھلانگ لگا دی، ایک بچہ جاں بحق ، جبکہ ماں اور دوسرا بچہ زخمی ہو گئے، پولیس نے خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، فیصل ٹاؤن میں ایل ڈی اے فلیٹس کی چوتھی منزل پر رہائش پذیر محمد اسلام اور عابد ہ پروین معاشی تنگدستی کا شکار تھے۔ جس کے باعث دونوں میں عموماً جھگڑا رہتا تھا، پیر کی شام گھریلو جھگڑے پر خاتون نے غصے میں آ کر پہلے ایک ماہ کے بچے صدام حسین کو چھت سے پھینکا جو موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ بعد میں ماں نے دو سالہ بچی کے ساتھ خود بھی چھلانگ لگا دی،،ماں اور بیٹی کو زخمی حالت میں جناح ہسپتال منتقل کر دیا۔۔جہاں انکی حالت خطرے سے باہر ہے۔۔ ۔فیصل ٹاؤن پولیس نے خاوند محمد اسلام کی مدعیت پر عابد ہ پروین کے خلاف بیٹے کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا،،