Results 1 to 2 of 2

Thread: Sahab e Marfat

  1. #1
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Hijr
    Posts
    152,763
    Mentioned
    104 Post(s)
    Tagged
    8577 Thread(s)
    Thanked
    80
    Rep Power
    21474998

    candel Sahab e Marfat

    صاحب معرفت
    ایک روایت کے مطابق
    رسول الله (صلی اللہ علیہ وسلم) نے فرمایا ' حیاء اور کلام سے عاجز ہونا ایمان میں سے ہے، بعض صوفیاء کا قول ہے کہ جس شخص کو الله کی پہچان ہو جاۓ اسکی زبان گویائی سے تھک جاۓ گی -
    جسطرح خالی برتن زیادہ آواز دیتا ہے اور جو برتن بھرا ہوا ہو اس میں کم آواز ہو جاتی ہے، کم پانی میں پتھر پھینکیں تو بہت زیادہ تموج (Waves) ہوگا مگر سمندر میں پتھر پھینکئے تو اس میں اسکی وجہ سے کوئی تموج نہیں ہوتا، یہی معاملہ انسان کا بھی ہے خالی انسان زیادہ بولتا ہے اور بھرا ہوا انسان ہمیشہ کم بولتا ہے، الله کی معرفت سب سے بڑی حقیقت کی معرفت ہے ، آدمی جب الله کو اسکی اتھاہ عظمتوں اور اسکے بے پایاں کمالات کے ساتھ پاتا ہے تو اپنا وجود اسکو بلکل حقیر معلوم ہونے لگتا ہے ، اسکو معلوم ہوتا ہے کہ الله سب کچھ ہے اور اسکے مقابلے میں میں کچھ نہیں ہوں یہ احساس فروتنی اسکی زبان کو بند کردیتا ہے ، وہ حیرانی کی کیفیت میں گم ہو کر رہ جاتا ہے ، مزید یہ کہ الله کی معرفت انسان کے اندر ذمہ داری اور جواب دہی کے شعور کو جگاتی ہے، وہ محسوس کرنے لگتا ہے کہ ہر ہر کام اور ہر ہر بول کا مجھے قادر مطلق کے سامنے جواب دینا ہے ، یہ احساس اسکو مجبور کرتا ہے کہ وہ ناپ تول کر بولے ، وہ کہنے سے پہلے سوچے اور اظہار سے پہلے احتساب کرے، خدا کی معرفت انسان کے اندر سنجیدگی پیدا کرتی ہے اور سنجیدگی عین اپنے مزاج کے مطابق آدمی کو خاموش کردیتی ہے، خاموشی کوئی سلبی کیفیت نہیں وہ عین ایجابی عمل ہے ، خاموش آدمی یہ بتا رہا ہوتا ہے کہ وہ گہرا آدمی ہے ، وہ بلند تر حقیقتوں کو پاۓ ہوے ہے ، خاموشی اس بات کی علامت ہے کہ آدمی بولنے سے پہلے سوچتا ہے ، وہ کرنے سے پہلے اپنے کرنے کو تولتا ہے ، خاموشی فرشتوں کے ساتھ مشابہت ہے کیونکہ فرشتے خاموش زبان میں بولتے ہیں ، جس انسان کو فرشتوں کی ہم نشینی حاصل ہو جاۓ وہ خاموش زیادہ دکھائی دیگا اور بولتا ہوا کم
    ..........................

  2. #2
    Join Date
    Dec 2009
    Location
    SAb Kya Dil Mein
    Posts
    11,928
    Mentioned
    79 Post(s)
    Tagged
    2306 Thread(s)
    Thanked
    24
    Rep Power
    21474855

    Default

    jazakALLAHKhair...

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •