لاس اینجلس(نیوزڈیسک) آج کل تو بس اور ریل کا کرایہ بھی ہوش ربا حدتک بڑھ چکاہے اور ایسے میں اگر آپ کو فضائی سفر کرناپڑجائے تو بھاری اخراجات کاسامنا ہوناتویقینی ہے ۔ جہاز کا سفر بھی ہواور سستابھی ، یہ بظاہر ناممکن نظرآتاہے لیکن اس سہولت کی متلاشی کاروباری تحقیق کا ر اپریکا ہونے بالآخر اس کا ایک نسخہ تلاش کرلیاہے ۔

اپریکا نے اپنے ذاتی تجربات سے معلوم کیاہے کہ اگر آپ ایئرلائن کی ویب سائٹ پر جاکر ٹکٹ خریدیں اور تھوڑی سی چالاکی کا استعمال کرتے ہوئے مقامی پوائنٹ آف سیل کا انتخاب کریں تو آپ کو ٹکٹ خاصا سستامل سکتاہے ۔

مثال کے طورپر اگر آپ نیویارک میں ہیں تو کولمبیا کے دوشہروں کارٹا جینا اور یوگوٹاکے درمیان سفر کے لیے نیویارک کے پوائنٹ آف سیل کے لیے Aviancaایئرلائن کا ٹکٹ تقریباً13,600روپے کاہے ۔

اب آپ ایئرلائن کی ویب سائیٹ پر جاکر نیویارک کی بجائے کولمبیا کی پوائیٹ آف سیل کے طورپر منتخب کریں تو اِسی ٹکٹ کی قیمت 6200ہوجائے گی یعنی 7400روپے کی بڑی بچت۔

اپریکا کاکہناہے کہ پوائنٹ آف سیل (ٹکٹ بیچنے کی جگہ) مختلف ہونے سے ٹکٹ کی قیمت میں بہت فرق پڑجاتاہے اور خصوصاً اگر آپ جس ملک میں ہیں ، اس کے علاوہ کسی ملک میں سفر کے لیے ٹکٹ خریدناچاہتے ہیں تو وہیں کا پوائنٹ آف سیل منتخب کریں ۔