بھارت جارحیت سے باز نہ آیا، پونچھ سیکٹر میں کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

راولا کوٹ: (دنیا نیوز) عیدالضحیٰ کے دن سے بھارتی فورسز ورکنگ باؤنڈری اور کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ سیالکوٹ کے بارڈر پر بھارتی فورسز کی جانب سے فائرنگ کے ساتھ وقفے وقفے سے گولہ باری بھی کی جا رہی ہے۔ بھارت نے کنٹرول لائن پر بھی محاذ کھول لیا ہے اور پونچھ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے۔