اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انٹر نیشنل ایئر لائنز کی جانب سے پچھلے 14 سال تک پاکستان کی فضائی حدود کے بلا معاوضہ استعمال کا انکشاف ہوا ہے

جس میں مبینہ طور پر سول ایوی ایشن کے اعلی حکام بھی ملوث ہیں۔ تفصیلات کے مطابقاس دوران پاکستان کی فضائی حدود کا ہزاروں بار مفت استعمال کیا گیا اور صرف ایک ایئر لائن نے ہی 7500 بار حدود کا مفت استعمال کیا

جبکہ ایک فضائی راستے کا حکام کو علم ہی نہیں ہے ۔ اس ضمن میں ایف آئی کی تحقیقاتی کمیٹی نے 6 افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست بھی کر رکھی ہے۔واضح رہے فضائی حدود دنیا بھر میں زرمبادلہ کے حصول کا ایک بڑا ذریعہ ہیں