آج ہمارے فیس بُک کے 'بہت سے ' پیجز دنیا جہاں اور خصوصاَ پاکستان بھر سے بیہودہ چیزیں ڈھونڈ کر اس انداز میں پوسٹ کرتے ہیں کہ جو ان چیزوں سے دور رہنا چاہے وہ بھی دیکھنے پر مجبور ہوجائے۔
مثلاَ
* وینا ملک نے بے شرمی کی حدیں پار کر لیں، وڈیو ضرور دیکھیں
* متیرہ تو وینا سے بھی آگے نکلی، بے شرم پر لعنت بھیج کر شیئر کریں (اور ثواب داریں حاصل کریں)
* لاہور گرلز کالج کی لیک وڈیو، (جس جس نے نہیں دیکھی وہ بھی ضرور دیکھیں) لعنت بھیج کر شیئر بھی ضرور کریں۔
* یہ add فحاشی کے باعث pta نے بین کر دیا، ضرور دیکھیں اور لعنت بھیج کر شیئر کریں (جو پہلے نہ دیکھ سکے اب وہ بھی مستفید ہوں)
(ایسا اور نہ جانے کیا کیا آئے روز دیکھنے کو ملتا ہے)
یہ سب حرکتیں دیکھ کر سوچتا ہوں کہ 'ایمان تازہ' کرنے کے لئے کہیں اور جانے کی ضرورت نہیں، ان ''اسلام کے خدمتگار'' ایڈمنز کے پیجز باقائدگی سے دیکھئے اور لعنت ملامت کر کے جنت کا راستہ ہموار کیجئے۔
ایسا کرنے والوں کے نام :
"ہوئے تم دوست جس کے دشمن اس کا آسماں کیوں ہو"
(اشتہار کے چند ٹکوں کی خاطر اپنا اور باقی لوگوں کا ایمان کیوں خراب کر رہے ہو)
إِنَّ الَّذِينَ يُحِبُّونَ أَن تَشِيعَ الْفَاحِشَةُ فِي الَّذِينَ آمَنُوا لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ ۚ وَاللَّهُ يَعْلَمُ وَأَنتُمْ لَا تَعْلَمُونَ
سورة النور آیت 19
ترجمہ
اور جو لوگ اس بات کو پسند کرتے ہیں کہ مومنوں میں بےحیائی یعنی (تہمت بدکاری کی خبر) پھیلے ان کو دنیا اور آخرت میں دکھ دینے والا عذاب ہوگا۔ اور خدا جانتا ہے اور تم نہیں جانتے