شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کےمطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق امریکی جاسوس طیارے نےدتہ خیل میں ایک گھر اور گاڑی کو نشانہ بناتے ہوئے 2 میزائل داغے جس کے نتیجے میں گاڑی اور گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے دو افراد کی حالت بھی تشویشناک ہے جب کہ حملے کے بعد بھی علاقے میں ڈرون طیارے کی نچلی پرواز جاری رہی جس سے علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔