اسپاٹ فکسنگ کے سلسلے سزا پوری کرنے کے بعد اگلے سال محمد عامر قومی ٹیم میں واپس آ رہے ہیں۔۔۔
پہلے میں، محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی کا خواہش مند تھا لیکن پرسوں کرک انفو پر رمیض راجہ کے ایک کالم نے میری سوچ بدل دی۔۔ رمیض راجہ کا کہنا تھا۔۔۔
"راحت علی، عمران خان جیسے تیز گیند باز اپنی محنت کے بل بوتے پر قومی ٹیم میں پہنچنے اور ٹیم میں اپنی جگہ پکی کرنے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔۔ان جیسے محنتی کھلاڑیوں میں سے کسی ایک کو ایک ایسے کھلاڑی کے لیے جگہ خالی کرنا ہو گی جس کا کردار مشکوک ہے۔۔۔جو بھروسے کے لائق نہیں لہذا محمد عامر جیسے وائرس کو قومی ٹیم سے دور ہی رکھنا چاہیے۔۔" رمیض راجہ کی بات میں دم ہے کہ اپنی محنت سے اوپر آنے والے گیند بازوں میں سے کسی ایک کو جگہ خالی کرنی ہو گی۔۔۔ آپ کیا کہتے ہیں

"محمد عامر کو واپس ٹیم میں رکھنا چاہیے یا نہیں؟"