بنگلور: پاکستان کے محمد سجاد سنسنی خیز مقابلے کے بعد چینی کیوسٹ سے ہار گئے اور یوں وہ ورلڈ اسنوکر کا تاج اپنے سرپرسجانے میں ناکام ہوگئے۔

بھارتی شہر بنگلور میں کھیلے جانے والے فائنل میں پاکستان کے محمد سجاد اور چینی کیوسٹ یان بنگ ٹاو کے درمیان مقابلہ تھا، دونوں کھلاڑیوں نے کھیل کے آغاز سے ہی شاندار تکنیک اور بھر پور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، ایک موقع پر دونوں کھلاڑیوں کا مقابلہ 7-7 فریم سے برابرتھا تاہم آخری فریم میں چینی کیوسٹ نے دو شاندارسینچری بریک لگاکر ورلڈ اسنوکر کا تاج اپنے سر سجا لیا۔

چینی کیوسٹ یان ینگ نے یہ اعزاز صرف 14 سال کی عمر میں اپنے نام کرکے کم عمر ترین عالمی چیمپین بننے کا نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا۔

واضح رہے کہ سیمی فائنل میں محمد سجاد نے چینی کیوسٹ زاو زین ٹانگ کو جب کہ یان بنگ ٹاو نے تھائی لینڈ کے کھلاڑی کرٹ سنٹ کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔