Results 1 to 3 of 3

Thread: Dars_E_Ibrat

  1. #1
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Hijr
    Posts
    152,763
    Mentioned
    104 Post(s)
    Tagged
    8577 Thread(s)
    Thanked
    80
    Rep Power
    21474998

    candel Dars_E_Ibrat

    درسِ عبرت ۔۔۔


    ایک مرتبہ حضرت بایزدید بسطامی رحمتہ اللّہ علیہ ایک راستے سے گزر رہے تھے،آپ کو راستے میں ایک کتّا مِلا آپ رحمتہ اللّہ علیہ نے کتّے کو دیکھ کر اپنا دامن سمیٹ لیا۔اس کتّے نے زبانِ حال سے کہا " بایزید! آپ مجھ سے اپنا دامن کیوں بچا رہے ہو حالانکہ میں بھیگا ہُوا تو نہیں ہوں جو آپ کو ناپاکی کا خدشہ ہو۔مگر یہ جو آپ نے تکبّر کا اظہار کِیا ہے یہ تو سات سمندروں سے بھی پاک نہ ہوگا۔ "


    حضرت بایزید بسطامی رحمتہ اللّہ علیہ نے فرمایا! ہاں تم سچ کہتے ہو تمہارا تو ظاہر ناپاک ہے اور میرا باطن ناپاک ہے اِس لیے ہم دونوں کو ایک ساتھ رہنا چاہیے تاکہ میرا باطن بھی پاک ہو جائے۔


    کتّے نے کہا! میرا اور آپ کا ساتھ رہنا ناممکن ہے کیونکہ میں مردود ہوں اور آپ مقبول بارگاہِ خدا عزو جل ہیں۔پھر میں اگلے دن کے لیے ایک ہڈی بھی جمع نہیں کرتا اور آپ لوگ ایک سال کا غلّہ جمع کرتے ہیں۔


    اِدھر کتّا زبان حال سے آپ کو کہہ رہا ہے اُدھر آپ کی آنکھوں سے آنسوؤں کے سمندر بہنے لگے۔اپنے آپ کو مخاطب کر کے کہنے لگے " افسوس! جب میں ایک کتّے کے ساتھ رہنے کے قابل نہیں تو مجھے اللّہ تعالیٰ کی قربت کیسے حاصل ہو سکتی ہے،اور پاک ہے وہ ذات جو بدترین مخلوق کی باتوں سے بہترین مخلوق کو عبرت کا سبق دیتا ہے۔


    اولیاءاللّہ کی باتیں = 125

  2. #2
    Join Date
    Dec 2009
    Location
    SAb Kya Dil Mein
    Posts
    11,928
    Mentioned
    79 Post(s)
    Tagged
    2306 Thread(s)
    Thanked
    24
    Rep Power
    21474855

    Default

    jazak1 - Dars_E_Ibrat

  3. #3
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Hijr
    Posts
    152,763
    Mentioned
    104 Post(s)
    Tagged
    8577 Thread(s)
    Thanked
    80
    Rep Power
    21474998

    Default

    Shukriya

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •