Results 1 to 3 of 3

Thread: Simt

  1. #1
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Hijr
    Posts
    152,763
    Mentioned
    104 Post(s)
    Tagged
    8577 Thread(s)
    Thanked
    80
    Rep Power
    21474998

    candel Simt

    شیطان دو سمتیں بھول گیا_______!! جب شیطان نے کہا کہ اے اللّٰہ ! میں اولاد آدم پر دائیں بائیں ، آگے پیچھے چاروں طرف سے حملے کروں گا۔ تو فرشتے یہ سن کر حیران ہوئے۔ اللّٰہ تعالٰی نے فرمایا..! اتنے متعجب کیوں ہورہے ہو؟ فرشتوں نے کہا: "اے اللّٰہ ! اب تو ابن آدم کیے لئے مشکل ہوگئی ہے، وہ تو اس مردود کے ہتھکنڈوں سے نہیں بچ سکیں گے۔" پرودگارِ عالم نے فرمایا!
    '' تم اتنے متعجب نہ ہو ، اس نے چاروں سمتوں کے نام تو لئے ہیں مگر اوپر نیچے والی دوسمتوں کو بھول گیا ہے۔" "اس لئے میرا گنہگار بندہ جب نادم اور شرمسار ہوکر میرےدر پرآئے گا اور اپنے ہاتھ مانگنے کے لئے اٹھائے گا تو چونکہ اس کے ہاتھ اوپر کی سمت اٹھیں گے،اور شیطان اوپر کی سمت اثر انداز نہیں ہوسکے گا۔ اس لئے ابھی میرے بندے کے ہاتھ نیچے نہیں جائیں گے ، میں اس سے پہلے سارے گنہاہوں کو معاف کردونگا۔ "اور اگر میرا بندہ نادم وشرمندہ ہوکر میرے در پر آکر اپنے سر کو جھکا دے گا تو چونکہ سر نیچے کی سمت کو جھکائے گا تو شیطان نیچے سمت سے اثر انداز نہیں ہوسکے گا۔ اس لئے میرا بندہ ابھی سجدہ سے سر نہیں اٹھائے گا کہ اس سے پہلے میں اس کے گناہ معاف کردونگا۔" میرے بھائیوں اور بہنوں! اوپر اور نیچے کی سمتیں محفوظ ہیں ،اس لئے پروردگار سے اپنے گناہوں کی معافی مانگ لیجئے۔ تنہائیوں میں ہاتھ اٹھا کر معافی مانگئے،سجدہ میں سر ڈال کر معافی مانگئے۔ اس سے پہلے کے توبہ کا دروازہ بند ہوجائے، موت کا بلاوا آجائے۔ شیطان تو ہمیشہ اسی دھوکے میں رکھنا چاہتا ہے کہ ابھی تو زندگی پڑی ہے،۔ اور اسی بہکاوے میں انسان توبه کئے بغیر اس دنیا سے رخصت ہوجائے۔ رب ِ کریم ! ہمیں آنے والی زندگی میں شیطان کے ہتھکنڈوں سے محفوظ فرمالے اور موت کے وقت ایمان کی حفاظت فرمادے۔ آمین ثم آمین

    {بحواله- بكهرے موتى }

  2. #2
    Join Date
    Dec 2009
    Location
    SAb Kya Dil Mein
    Posts
    11,928
    Mentioned
    79 Post(s)
    Tagged
    2306 Thread(s)
    Thanked
    24
    Rep Power
    21474855

    Default

    jazak1 - Simt

  3. #3
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Hijr
    Posts
    152,763
    Mentioned
    104 Post(s)
    Tagged
    8577 Thread(s)
    Thanked
    80
    Rep Power
    21474998

    Default

    Shukriya

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •