Results 1 to 3 of 3

Thread: Hukum

  1. #1
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Hijr
    Posts
    152,763
    Mentioned
    104 Post(s)
    Tagged
    8577 Thread(s)
    Thanked
    80
    Rep Power
    21474998

    Lol Hukum

    قیس لیلی ٰ کے تصور میں رہا کرتا تھا
    دیر تک اس لیئے جنگل میں رکا کرتا تھا

    منظر عام سے غائب ہے اچانک ہی وہ شخص
    بزم نسواں کی صدارت جو کیا کرتا تھا

    باس کا ٹہکا تھا محدود فقط دفتر تک
    گھر پہ ماتحتی ِ بیگم میں رہا کرتا تھا

    سہنی پڑتی تھی اسے روز ہی بیگم کی جرح
    وزن جِم جانے سے پہلے ہی گھٹا کرتا تھا

    یاد ہے ایک سپیرے کا یہ فرمان کہ جو
    ساس کو سانپ کا ہمزاد کہا کرتا تھا

    اب وہاں چاند کا سرتاج نظر آتا ہے
    "جن منڈیروں پہ کبھی چاند اگا کرتا تھا"

    کان کو ہاتھ لگاتے ہوئے اک پاگل شخص
    اک بھی عورت کو خواتین کہا کرتا تھا

    جوتیاں کھا کے وہ بیگم سے، گلی میں آکر
    مونچھ کو تاو کڑاکے کا دیا کرتا تھا

    کیا زمانہ تھا کہ عورت کی رضامندی سے
    مردکا حکم بھی عورت پہ چلا کرتا تھا

    ڈاکٹر عزیز فیصل

  2. #2
    Join Date
    Dec 2009
    Location
    SAb Kya Dil Mein
    Posts
    11,928
    Mentioned
    79 Post(s)
    Tagged
    2306 Thread(s)
    Thanked
    24
    Rep Power
    21474855

    Default

    lol - Hukum


  3. #3
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Hijr
    Posts
    152,763
    Mentioned
    104 Post(s)
    Tagged
    8577 Thread(s)
    Thanked
    80
    Rep Power
    21474998

    Default

    Thanks
    پھر یوں ہوا کے درد مجھے راس آ گیا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •