Results 1 to 2 of 2

Thread: 2015 World Cup

  1. #1
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Hijr
    Posts
    152,763
    Mentioned
    104 Post(s)
    Tagged
    8577 Thread(s)
    Thanked
    80
    Rep Power
    21474998

    snow 2015 World Cup

    دبئی: آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2015 کے لئے وارم اپ میچز کے شیڈول کا اعلان کردیا جب کہ قومی ٹیم وارم اپ میچز میں بنگلادیش اورانگلینڈ سے ٹکرائے گی۔

    آٹھ فروری سے 13 فروری تک 14 وارم اپ میچز آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کھیلے جائیں گے اور ہر ٹیم دو میچز کھیلے گی۔ پہلے دن یعنی 8 فروری کو دفاعی چیمپئن بھارت اور 4 مرتبہ ورلڈ کپ جیتنے والی آسٹریلیا کے درمیان ایڈیلیڈ اوول گراؤنڈ میں پہلا وارم اپ میچ کھیلا جائے گا جبکہ 9 فروری کو چار میچز کھیلے جائیں گے جس میں پاکستان بنگلادیش سے بلیک ٹاؤن میں ٹکرائے گا اور ساؤتھ افریقا کا مقابلہ سری لنکا، نیوزی لینڈ اور زمبابوے جب کہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان وارم اپ میچ ہوگا۔ 10 فروری کو آئرلینڈ کا مقابلہ اسکاٹ لینڈ اور بھارت اور افغانستان کے درمیان میچز ہوں گے۔

    گیارہ فروری کو نیوزی لینڈ کا مقابلہ جنوبی افریقا ، سری لنکا کا مقابلہ زمبابوے، متحدہ عرب امارات کا مقابلہ آسٹریلیا اور 1992 کے فائنل میں مدمقابل آنے والے پاکستان اور انگلینڈ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں آمنے سامنے ہوں گے۔ اسی طرح 12 فروری کو ویسٹ انڈیز اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ کی ٹیم بنگلادیش سے ٹکرائے گی، 13 فروری کو متحدہ عرب امارات اور افغانستان کے درمیان میلبرن کے اوول گراؤنڈ میں آخری وارم اپ میچ ہوگا۔

    ورلڈ کپ 2015 کا باقاعدہ آغاز 14 فروری کو نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان میچ سے ہوگا جو نیوزی لینڈ کے مقامی وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے شروع ہوگا جبکہ اسی روز میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ٹورنامنٹ کا دوسرا میچ آسٹریلیا اور روایتی حریف انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
    پھر یوں ہوا کے درد مجھے راس آ گیا

  2. #2
    Join Date
    Sep 2013
    Location
    Mideast
    Posts
    5,900
    Mentioned
    210 Post(s)
    Tagged
    5074 Thread(s)
    Thanked
    176
    Rep Power
    10

    Default

    Nice

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •