نیویارک: ٹماٹر کھانے سے امراض قلب کا خطرہ کافی حد تک کم ہوجاتا ہے۔ یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔


بوسٹن کی ٹوفٹس یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق اینٹی آکسی ڈنٹ یا عمل تکسید کو روکنے والا جز Lycopene ٹماٹر میں موجود ہوتا ہے جس کے مسلسل استعمال استعمال سے دل کو تحفظ فراہم کرنے والے عناصر زیادہ طاقتور ہوجاتے ہیں۔


تحقیق مین امراض قلب میں مبتلا سینکڑوں مریضوں کا جائزہ لیا گیا، اور ان سے ان کی کھانے کی عادات خصوصاً ٹماٹر کے استعمال کے بارے میں پوچھا گیا۔
جس کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ Lycopene سے بھرپور غذا کا کئی برسوں تک مسلسل استعمال سے امراض قلب کا خطرہ 26 فیصد تک کم ہوجاتا ہے، تاہم اس سے فالج کا خطرہ کم یا زیادہ نہیں ہوتا۔