واشنگٹن: ماہرین کا کہنا ہے کہ 2 گلاس دودھ روزانہ پینے سے 6 کلو گرام وزن کم کیا جا سکتا ہے۔

ہاروڈ یونیورسٹی کے ماہرین کی تازہ تحقیق کے مطابق تازہ دودھ انسانی جسم کے لیے نہایت اہمیت کا حامل اس لئے بچوں ، بڑوں اور خواتین کو دن میں ایک گلاس دودھ ضرور استعمال کرنا چاہئے۔

ماہرین کے مطابق ایک لیٹر دودھ غذائیت کے اعتبار سے ایک کلو گوشت کے برابر ہے۔
ان کا کہناہے کہ دودھ سے دماغی قوت کے ساتھ جسمانی تھکاوٹ بھی دور ہوتی ہے، دودھ اور دہی کے استعمال سے جسم میں کیلشیم پرٹین اور وٹامن ڈی کی مقدار بڑھ جاتی ہےجس سے جسمانی چربی کم کرنے میں مدد ملتی ہے اور روزانہ 2 گلاس دودھ پینے سے 6کلو وزن بھی کم کیا جا سکتا ہے۔