سائنسدانوں نے درد سے نجات کا ”مودبانہ“ نسخہ ڈھونڈ لیا

لندن: سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کسی بھی درد سے نجات کیلئے آسان سانسخہ ڈھونڈ لیا ہے جس کے مطابق اپنے ہاتھ باندھ لیجئے اور درد سے نجات پائیں ۔
ذہن کو کنفیوز کرنے کا یہ عمل درد میں حیرت انگیز طور پر آرام دیتا ہے ۔ایک مطالعہ میں کہا گیا ہے کہ ہاتھ باندھ لینے سے توجہ درد سے ہٹ جاتی ہیں۔سائنسدانوں نے کہا ہے کی دماغ کا دایاں حصہ جسم کے دائیں حصے اور بایاں حصہ بائیں حصہ کو کنٹرول کرتا ہے لیکن جب ہاتھ باندھ لیتے ہیں تو دماغ کا یہ سسٹم کنفیوژ ہو جاتا ہے اور درد کے احساس میں کمی ہو جاتی ہیں۔
محققین کے مطابق ہاتھ کے درد میں اس تکنیک پر عمل کرنے کے بعد یہ نظریہ قائم کیا گیا ہے تا ہم ابھی جسم کے دیگر حصوں میں درد کے
حوالے سے تجزیہ نہیں کیا گیا۔