Results 1 to 2 of 2

Thread: World Cup 2015 Pakistan Players

  1. #1
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Hijr
    Posts
    152,763
    Mentioned
    104 Post(s)
    Tagged
    8577 Thread(s)
    Thanked
    80
    Rep Power
    21474998

    wink World Cup 2015 Pakistan Players

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ برس آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کے لئے ابتدائی 30 کھلاڑیوں کی فہرست تیار کر لی ہے۔

    ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی نے ورلڈ کپ 2015 کے لئے ابتدائی 30 کھلاڑیوں کی فہرست تیار کر لی ہے جس میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ میچ کھیلنے والے تمام کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جب کہ کامران اکمل، شعیب ملک، سعید اجمل اور جنید خان بھی ابتدائی 30 کھلاڑیوں میں شامل ہیں، اس کے علاوہ عبد الرحمان، اظہر علی، محمد طلحہ، فواد عالم، بابر اعظم، عمران خان، احسان عادل اور محمد طلحہ کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    قومی سلیکشن کمیٹی نے ابتدائی کھلاڑیوں کی فہرست چیرمین پی سی بی کو بھیج دی ہے جس کے بعد پی سی ابتدائی کھلاڑیوں کی فہرست ایک دو روز میں آئی سی سی کو بھیج دے گی، آئی سی سی کو ابتدائی 30 کھلاڑیوں کی فہرست بھیجنے کی آخری تاریخ 8 دسمبر ہے جب کہ پی سی بی کی جانب سے ورلڈ کپ کے لئے حتمی 15 کھلاڑیوں کا اعلان بھی 7 جنوری تک کر دیا جائے گا۔
    پھر یوں ہوا کے درد مجھے راس آ گیا

  2. #2
    Join Date
    Sep 2013
    Location
    Mideast
    Posts
    5,905
    Mentioned
    213 Post(s)
    Tagged
    5074 Thread(s)
    Thanked
    176
    Rep Power
    10

    Default

    Great

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •