Results 1 to 2 of 2

Thread: Suraj Ki Roshni

  1. #1
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Hijr
    Posts
    152,763
    Mentioned
    104 Post(s)
    Tagged
    8577 Thread(s)
    Thanked
    80
    Rep Power
    21474998

    candel Suraj Ki Roshni

    لندن:اللہ تعالیٰ نے کائنات میں کوئی ایسی چیز نہیں بنائی جس کا کوئی فائدہ نہ ہو۔ جس طرف بھی نظر دوڑائیں آپ کو کائنات میں ربط ، خوبصورتی اور آپس میں گہرا تعلق نظر آئے گا۔غرض کہ چھوٹی سے چھوٹی چیز کا بھی کوئی نہ کوئی فائدہ ہے۔ ایسے میں کیسے ہو سکتا ہے کہ کائنات کی ایک بڑی چیز یعنی سورج کے فوائد نہ ہوں۔ زمین پر زندگی کو ممکن بنانے میں سورج کا سب سے اہم کردار ہے اسی طرح انسان کی زندگی اور صحت پر اس کے اثرات گہرے ہیں۔ آئیے آپ کو سورج کی روشنی کے انسانی صحت پر اثرات کے بارے میں بتاتے ہیں۔




    کینسر سے نجات
    تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ کینسر بالخصوص چھاتی کے سرطان کی اہم وجوہات میں سے ایک وٹامن ڈی کی کمی ہے لہذا اگر انسان سورج کی روشنی میں بیٹھے تو اس سے جسم میں وٹامن ڈی پیدا ہوتی ہے اور کینسر لاحق ہونے کے امکانات میں کمی ہو جاتی ہے۔




    دل اور بلڈ پریشر پر اثرات
    اگر آپ سورج کی روشنی سے مکمل طور پر بچنا شروع کردیں تو یاد رکھیں کہ یہ آپ کے دل اور بلڈ پریشر کے لئے نقصان دہ ہوگا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ سورج کی روشنی لینے سے دل کی شریانیں کھلی رہتی ہیں اور انسان کا بلڈ پریشر نارمل رہتا ہے۔



    الزائمرز کے لئے مفید
    سائنسی تحقیق میں یہ بات ثابت شدہ ہے کہ سارادن سورج کی روشنی کا استعمال اور رات کے وقت اندھیرے میں رہنے سے خطرناک بیماری الزائمرز کی شدت میں کمی آجاتی ہے۔ ایسے مریض جنہیں سورج کی روشنی میں رکھا گیا ان میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ رات کو دوسرے مریضوں کی نسبت سکون سے سوتے رہے جبکہ ان کو سکون بھی میسر رہا۔




    انسانی جلد پر اثرات
    گوکہ بہت زیادہ سورج کی روشنی میں رہنے سے اس کے انسانی جلد پر منفی اثرات ہو سکتے ہیں لیکن یہ بات ذہن میں رکھ کر اگر آپ سورج کی روشنی سے مکمل طور پر اجتناب شروع کردیں تو یہ بھی کوئی اچھی بات نہیں کیونکہ اس سے آپ کی جلد پیلی ہوجائے گی اور اس میں بیماریوں کے خلاف مدوفعت کم ہو جائے گی۔
    پھر یوں ہوا کے درد مجھے راس آ گیا

  2. #2
    Join Date
    Dec 2014
    Location
    soudi arab makkah
    Age
    30
    Posts
    599
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    92 Thread(s)
    Thanked
    14
    Rep Power
    214753

    Default

    good information

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •