سابق صدر پرویز مشرف نے بھارتی کپتان کے لمبے بالوں کی باقاعدہ تعریف کی تھی بھارتی کرکٹ ٹیم کے شوقین مزاج کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے دورہ آسٹریلیا کیلئے نیا ہیئر سٹائل بنا لیا ،وہ بالوں کے سٹائل بدلنے کواپنی خوش قسمتی کا باعث بھی قرار دیتے ہیں ۔

ایڈیلیڈ (دنیا نیوز)دھونی برانڈ نیو ہیئر سٹائل میں نرم خواورصاف ستھرے انسان نظر آتے ہیں ،وہ ہمیشہ اپنے بالوں کے سٹائل پر تبصر ے کے حوالے سے ہمیشہ سنجید ہ رہتے ہیں اوروقفے وقفے سے ہیئر سٹائل بدلتے رہتے ہیں ۔بھارتی کپتان کا لمبے بالوں والا سٹائل بہت مشہور ہوا تھا ،ان کے لانگ ہیئر سٹائل کی باقاعدہ تعریف پاکستا ن کے سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف نے بھی کی تھی ۔