سٹار فٹبالرنے 2013میں 69گول کیے ، ایوارڈ پانے پر فخر ہے :پرتگالی سٹار پرتگال کے سٹار فٹبالر،رئیل میڈرڈ کے سٹرائیکر اور 2013کے ٹاپ گول سکورر کرسٹیانو رونالڈو نے ورلڈ ٹاپ گول سکورر ایوارڈ وصول کرنے کے موقع کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ڈال دیں ،

میڈرڈ(دنیانیوز)انہیں یہ ایوارڈ 2013میں سب سے زیادہ 69گول کرنے پر ملا ،انہوں نے 59گو ل رئیل میڈرڈ کلب اور 10گول پرتگال کی نمائندگی کرتے ہوئے کیے ۔انہوں نے ایوارڈ جمعرات کو وصول کیا اورتصاویر کیساتھ اپنے پیغام میں پرستاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھاہے کہ میں ٹاپ گول سکورر کا ایوارڈ حاصل کرنے پر فخر محسوس کررہا ہوں ۔