Results 1 to 4 of 4

Thread: Banjara

  1. #1
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Hijr
    Posts
    152,763
    Mentioned
    104 Post(s)
    Tagged
    8577 Thread(s)
    Thanked
    80
    Rep Power
    21474998

    Lol Banjara

    جب وفد بنا کر چودھریوں کا لے جاتا ہے طیارہ
    کچھ اس میں افسر جاتے ہیں کچھ بیوپاری کچھ ناکارہ
    ایکس چینج انہیں دے دیتا ہے یہ ملک ہمارا بیچارہ
    ٹُک حرص و ہوا کو چھوڑ میاں مت دیس بدیس پھرے مارا
    سب ٹھاٹھ پڑا رہ جاوے گا جب لاد چلے گا بنجارہ

    یہ کیسا دورہ آن پڑا ہے یونہی یا سرکاری ہے
    یہ ملک اور قوم کی خدمت ہے یا لالچ کی بیماری ہے
    اے حُبِّ وطن سے بیگانے ڈالر سے جو تیری یاری ہے
    گر تو ہے لکھی بنجارہ اور کھیپ بھی تیری بھاری ہے
    سب ٹھاٹھ پڑا رہ جاوے گا جب لاد چلے گا بنجارہ

    جس محفل میں تو جاتا ہے وہ اہلِ خرد کی محفل ہے
    تو صرف وزارت کرتا ہے اور صرف اسی کے قابل ہے
    جو بس کا تیرے کام نہیں اس کام کے اوپر مائل ہے
    دورانِ سفر گر ٹوٹ گئی کابینہ جس میں شامل ہے
    سب ٹھاٹھ پڑا رہ جاوے گا جب لاد چلے گا بنجارہ

    مانا تو بڑا ہی شاطر ہے اور اس سے بڑا بیوپاری ہے
    پر دیکھ تو تیرے ملک میں کیا ا فلاس ہے کیا ناداری ہے
    اور تو ہے ذخیرہ باز بڑا، لالچ کی تجھے بیماری ہے
    چیزوں کی جو قیمت زیادہ ہے یہ تیری صنعت کاری ہے
    سب ٹھاٹھ پڑا رہ جاوے گا جب لاد چلے گا بنجارہ

    امپورٹ کے بوگس پرمٹ اور یہ سودے رشوتخواری کے
    پھر آزادی کا نام بھی ہے اور دعوے خود مختاری کے
    یہ چند ٹکوں کے بدلے میں نیلام تری خود داری کے
    جب موت کا ڈیرا آن پڑا پھر دونے ہیں بیوپاری کے
    سب ٹھاٹھ پڑا رہ جاوے گا جب لاد چلے گا بنجارہ

    اس نفع خوری کے چکر میں تو حج کرنے جب جائیگا
    پیتل جو پہن کر جائیگا سونے سے بدل کر لائیگا
    کسٹم سے تو بچ کر نکلے گا اور حاجی بھی کہلائیگا
    قزاق اجل کا رستہ میں جب بھالا مار گرائیگا
    سب ٹھاٹھ پڑا رہ جاوے گا جب لاد چلے گا بنجارہ

    ان دھندوں میں ان پھندوں میں سب عمر تری کٹ جائیگی
    سر پر جویہ ہُن کی بدلی ہے اک بارش میں چھٹ جائیگی
    یہ دولت جھٹ پٹ آئی ہے یہ دولت جھٹ پٹ جائیگی
    یہ کھیپ جو تونے لادی ہے سب حصوں میں بٹ جائیگی
    سب ٹھاٹھ پڑا رہ جاوے گا جب لاد چلے گا بنجارہ

    اے دوست ترا ہم درس تھامیں تو کالج میں تھا ناکارہ
    تھا باپ جو دولت مند ترا کرتا تھا شکایت بیچارہ
    کہتا تھا یہ لڑکا دنیا میں اک روز پھرے گا آوارہ
    اب ماہ وَشانِ یوروپ ہیں تو اُن کا طفیلی سیارہ
    سب ٹھاٹھ پڑا رہ جاوے گا جب لاد چلے گا بنجارہ

    آزاد ممالک کی وہ فضا اور اچھا تیرا چال چلن
    بدنام ہوئی ہے قوم تری رُسوائے جہاں ہے تیرا وطن
    یہ دُھن کہ کراچی میں ہو مکاں اور اسمیں اک پیرس کی دلہن
    کیا مندر مسجد تال کنوئیں کیا گھاٹ سرا کیا باغ چمن
    سب ٹھاٹھ پڑا رہ جاوے گا جب لاد چلے گا بنجارہ
    پھر یوں ہوا کے درد مجھے راس آ گیا

  2. #2
    Join Date
    Dec 2009
    Location
    SAb Kya Dil Mein
    Posts
    11,928
    Mentioned
    79 Post(s)
    Tagged
    2306 Thread(s)
    Thanked
    24
    Rep Power
    21474855

    Default

    lol - Banjara


  3. #3
    Join Date
    Sep 2013
    Location
    Mideast
    Posts
    5,905
    Mentioned
    210 Post(s)
    Tagged
    5074 Thread(s)
    Thanked
    176
    Rep Power
    10

    Default

    Lol

  4. #4
    Join Date
    Mar 2009
    Location
    Dhundo :p
    Age
    26
    Posts
    24,386
    Mentioned
    279 Post(s)
    Tagged
    159 Thread(s)
    Thanked
    3481
    Rep Power
    21474869

    Default

    Urdu

    ~~~☆☆☆☆☆~~~~♡♡♡♡~~~~
    �True love doesn't have a happy ending, because true love never ends. Letting go is one way of saying I love you.�

    ~~~~☆☆☆☆~~~~♡♡♡♡~~~~~~


Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •