Results 1 to 2 of 2

Thread: حضورپاک صلی اللہ علیہ وسلم کا حُسن

  1. #1
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Hijr
    Posts
    152,763
    Mentioned
    104 Post(s)
    Tagged
    8577 Thread(s)
    Thanked
    80
    Rep Power
    21474998

    candel حضورپاک صلی اللہ علیہ وسلم کا حُسن

    اکثر خواتین بارگاە ام المومومنین ؓ میں حاضر ہو کر مختلف امور پر مشورە و راۓ طلب کیا کرتی تھیں ۔ ایک روز چند خواتین نے حضرت یوسف علیہ السلام کا ذکر کیا اور کہا۔
    انہیں دیکھ کر زنانِ مصر نے اپنی انگلیاں کاٹ لی تھیں۔
    سیدە حضرت عائشہؓ نے ان عورتوں کی باتیں سُنی تو حضور اکرم صلی الله علیہ وسلم کے حُسن و جمال کی تعریف میں دو اشعار پڑھے جن کا ترجمہ ہے۔
    اگر آپ صلی الله علیہ وسلم کے رخسار مبارک کے اوصاف اہلِ مصر سن پاتے تو حضرت یوسف علیہ السلام کی قیمت لگانے میں سیم و زر نہ بہاتے اور زلیخا کو ملامت کرنے والی عورتیں اگر میرے محبوب صلی الله علیہ وسلم کی جبیں انور دیکھ لیتیں تو وە اپنے ہاتھ کاٹنے کی بجاۓ اپنے دلوں کو کاٹ پھینک دیتیں:۔
    پھر فرمایا:
    لنا شمس و الافاق شمس
    فشمس خیر شمس السماٴ
    فشمس الناس تطلع بعد فجر
    فشمس تطلع بعد العشاٴ
    یعنی ایک میرا سورج ہے اور ایک آسمان کا سورج ہے۔میرا سورج آسمان والے سورج سے بدرجہا بہتر ہے۔لوگوں کا سورج فجر کے بعد طلوع ہوتا ہے لیکن میرا سورج عشاٴ کے بعد طلوع ہوتا ہے!

  2. #2
    Join Date
    Dec 2009
    Location
    SAb Kya Dil Mein
    Posts
    11,928
    Mentioned
    79 Post(s)
    Tagged
    2306 Thread(s)
    Thanked
    24
    Rep Power
    21474855

    Default

    jazak1 - حضورپاک صلی اللہ علیہ وسلم کا حُسن

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •