دتہ خیل: شمالی وزیرستان میں افغانستان سے متصل علاقے میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق افغانستان کی سرحد سے ملحق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں امریکی ڈرون طیارے نے ایک مکان پر 2 میزائل داغے، جس کے نتیجے میں گھر مکمل تباہ اور اس میں موجود 4 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ میزائل حملے کے بعد بھی ڈرون طیاروں کی پروازوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک فوج نے جنوبی وزیرستان میں کارروائی کرتے ہوئے القاعدہ کے بیرونی آپریشنز کے انچارج سعودی نژاد عدنان الشکری جمعہ کو اس کے سہولت کار سمیت ہلاک کیا تھا۔