Results 1 to 2 of 2

Thread: Besukooni Ka Hall

  1. #1
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Hijr
    Posts
    152,763
    Mentioned
    104 Post(s)
    Tagged
    8577 Thread(s)
    Thanked
    80
    Rep Power
    21474998

    candel Besukooni Ka Hall

    اسلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ


    آج کل کے دور میں جہاں انسان نے اپنے بھلے کے لیے سائنس میں ترقی کی ہے اپنے فائدے کی چیزیں تیار کرنے کا جنون سوار ہے ،موبائل،جہاز،کمپیوٹر وغیرہ اسی سلسیلے کی ایک کڑی ہے
    لیکن کیا کریں اتنے فائدے کی چیزیں بنا کے بھی سکون نہیں
    اور سکون اللہ کی یاد میں
    کافر تو اللہ کو مانتے نہیں
    لیکن مسلمان تو مانتے ہیں پھر انھیں سکون کیوں نہیں
    کیوں نہیں
    میں بتاتا ہوں وجہ ہے اللہ سے دوری
    اور اللہ سے دور کرتا ہے نماز چھوڑنا
    نماز چھوڑنے کی اکثر وجہ یہ بھی بنتی ہے کہ ہم نماز تو پڑھ لیتے ہیں لیکن دھیان نہیں رہتا دھیان کہیں اور رہتا ہے




    نماز میں دھیان نہ ہونے کی اور خیالات آنے کی یہ شکایت تو صحابہ کرام کو بھی تھی ۔۔لیکن اس کا یہ حل تو نہیں کہ نماز چھوڑ دی جائے
    نماز تو اتنی ضروری ہے کی اس کی مثال حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ نے ایسے دی ہے کہ اگر آپ ڈوب رہے ہیں اچانک آپ کو خیال آیا کہ یہ تو نماز کا ٹائم ہے اس ڈوبتے وقت نماز کی نیت کرنا آپ پر فرض ہے
    اب یہ بھی بات ہے کی اگر نماز دل سے نہ پڑھی جائے تو نمازی کے منہ پر مار دی جاتی ہے



    صیح بات ہے
    لیکن آپ کو کس چیز سے لگتا ہے کہ جو نماز آپ پڑھ کر ہٹے ہیں یہ دل سے نہیں پڑھی
    دھیان نہ ہونا اور بات ہے۔۔جب آپ مصلی پر آ گئے اس کا مطلب آپ کی دل و جان سے نیت تھی نماز کی
    یہ سب شیطان کی چالیں ہوتی ہیں۔۔انسان کو بہکاتا ہے کہ کیا فائدہ یہ کرنے کیا فائدہ وہ کرنے کیا فائدہ توبہ کا ابھی رات کی تھی توبہ ابھی توڑ بھی دی پھر کرو گے پھر توڑو گے لیکن اللہ پاک فرماتے ہیں لاکھ دفعہ بھی کر پھر توڑ پھر کر پھر توڑ تو ہر دفعہ مجھے معاف کرنے والا ہی پائے گا
    نماز میں دھیان ،خلوص اس وقت آتا ہے جب آپ کی آنکھ برا نہ دیکھتی ہو
    مثلا کسی غیر محرم کو،فلموں کو،،ڈراموں کو وغیرہ وغیرہ
    اس کی بھی ایک وجہ ہے
    آنکھ انسان کے دل کا ایک آئنینہ ہوتی ہے جو انسان دیکھتا ہے وہی دل میں اتر جاتا ہے اس آئینہ پر وہ صورت نقش ہو جاتی ہے
    جب وہ چیزیں بار بار دیکھنی جو اللہ پاک نے منع فرمائیں ہیں تو دل کے آئینے پر تو گرد پڑے گی ہی۔۔جب دل کا آئینہ دھندلا ہو تو نیک کیا کسی بھی کام میں دل نہیں لگتا
    جن کو یہ احساس ہو جائے کہ ان کی زندگی میں کچھ کمی ہے اور یہ کمی صرف اللہ سے دوری کی وجہ سے ہے وہ لوگ بہت بہت بہت خوش نصیب ہیں بہت خوش نصیب کہ انکو احساس دیا اللہ نے
    اپنے ارد گرد نظر دوڑائیں ہزاروں ایسے ملیں گے کہ گناہ کرتے ہیں احساس بھی نہیں
    جب اللہ احسا س دیتا ہے اس کا مطلب ہے کہ اللہ آپ کی بھلائی چاہتا ہے
    کبھی نماز نہ چھوڑیے گا بھلے کچھ بھی ہو جائے
    نماز تو اللہ سے باتیں کرنے کا کام ہے
    اب اللہ سے گفتگو کرنے کا موقع ملے اور اوہ بھی سرگوشی میں کیا ہی بات ہے
    دیکھیں ایک مثال دیتا ہوں ہم جس سے پیار کرتے ہیں ہمارا ایک خواب ہوتا ہے کہ اس سے کہیں علیدہ بیٹھ کر سرگوشیوں مین باتیں کی جائین
    قسم ہے اللہ پاک کی وہ ہم سب سے پیار کرتا ہے بے حد کرتا ہے
    اب کیا اس سے سرگوشیاں نہیں کرنی اس کا حق ہے
    آپ کا پتا ہے جب انسان اللہ اکبر کہہ کر ہاتھ باندھتا ہے اللہ فرماتا ہے میرا بندہ میرے سامنے آیا ہے سارے پردے اٹھ جاتے ہیں اللہ اور بندے کے درمیان
    بالکل آمنے سامنے
    انسان کہتا ہے الحمد للہ رب العالمین
    اللہ فرماتا ہے دیکھو میرے بندے نے میری تعریف کی
    یعنی نماز تو اللہ سے باتوں کا نام ہے
    اللہ سے مانگنے کا ذریعہ ہے

    رہی سکون ی بات وہ تو اللہ کا چیلنج ہے
    کھلے عام چیلنج
    الا بذکر اللہ لتطمئن القلوب
    دلوں کا سکون اللہ کی یاد میں ہے


    آپ نمازیں شروع کریں پانچ وقت پڑھیں
    نہ بھی دل کر رہا ہوں تب بھی پڑھین
    ہر مسئلہ حل ہو گا انشا اللہ
    ہر مسلہ ختم ہو گا
    دیر لگے شاید
    لیکن اللہ اپنے بندوں کو ان کی جان سے زیادہ نہیں آزماتا
    یہ بھی یاد رکھیں اللہ اپنے خاص بندوں کو ہی آزماتا ہے
    قرآن پڑھا کریں بے شک دس آیات ہی روز پڑھ لیں
    انشا اللہ
    اللہ کرم کرے گا

    اللہ پاک آپ اور مجھے اور سب مسلمانوں کو اسلام کو سمجھنے کی اور اس پر عمل کی تو فیق عطا فرمائے آؐمین

  2. #2
    Join Date
    Dec 2009
    Location
    SAb Kya Dil Mein
    Posts
    11,928
    Mentioned
    79 Post(s)
    Tagged
    2306 Thread(s)
    Thanked
    24
    Rep Power
    21474855

    Default

    jazak1 - Besukooni Ka Hall

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •